الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان  بھر کے 1300 سے زیادہ ذہین افراد بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے جی او وی ٹیک –تھن 2020 میں جمع ہوئے


نیشنل انفارمیٹکس سنٹر ، آئی ای ای ای اور اوریکل نے مشترکہ طور پر ملک گیر ورچوئل ہیکاتھن کا انعقاد کیا

نتائج کا اعلان ، فٹ فار فیوچر کی ٹیم کو خودکار طریقہ سے گاڑیوں کی صحیح ہونے کی جانچ کرنے کا اختراعی حل پیش کرنے کے لئے پہلا انعام دیا گیا

Posted On: 06 NOV 2020 12:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  06  /نومبر 2020 : وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی ، حکومت ہند کی زیرنگرانی آئی ای ای ای ، نیشنل انفارمیشن سنٹر (این آئی سی) اور اوریکل کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقد کئے گئے 36 گھنٹے پر مبنی کل ہند ورچوئل ہیکاتھن ، جی او وی – ٹیک –تھن 2020  کا یکم نومبر 2020  کو کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔  ورچوئل ہیکاتھن میں ہیکاتھن کے لئے 1300 امیدواروں پر مبنی 390 ٹیموں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ اس ہیکاتھن کے ویب پیج کو دو ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ۔

ہیکاتھن میں 100 ٹیموں سے منتخب کئے گئے 447 امیدواروں نے شرکت کی جنہیں مرکزی حکومت کی تین وزارتوں – وزارت زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت اور وزارت تعلیم  کے ذریعہ پانچ مسائل والے بیانات دیئےگئے تھے۔

سفارشات کی جانچ صنعت ، تعلیم اور حکومت کے 27 ججوں کے پینل کے ذریعہ کی گئی ۔

جی او وی – ٹیک –تھن 2020  میں اختراعی حل کے لئے درج ذیل پانچ چیلنجز دیئے گئے تھے۔

 

  1. آرٹیفیشل انٹلی جنس ٹکنالوجی کا استعمال کرکے ، پیداوار کو بڑھانے کے لئے  علاقائی مشکلات  کو مدنظر رکھتے ہوئے ، مختلف موسموں کے دوران کسانوں کے لئے متبادل فصلوں یا فصلوں کی ادلا بدلی کی تجویز پیش کیجئے۔
  2. بیج کی سپلائی کا سلسلہ پیچیدہ ایکو سسٹم ہے ، جس میں متعدد وابستگان شامل ہوتے ہیں۔ بیج کی خراب کوالٹی کے مسئلے کو دور کرنے کے لئے بلاک چینج ٹکنالوجی کا استعمال کرکے بیجوں کا پتہ لگانے کے بارے میں کوئی راستہ بتائیے۔
  3. دستاویزوں کی اسکیننگ ، ری سائزنگ  اور اپلوڈنگ (کی ضرورت پڑنے پر ) کے لئے موبائل / ویب پر مبنی اپیلی کیشن۔
  4. دور سے نگرانی کئے جانے والے سافٹ ویئر اور ویب کیم کے ذریعہ گھروں / اداروں سے آن لائن امتحان کی نگرانی کے لئے آلہ ۔اس سسٹم میں ضروری اختیارکاری ، کنٹرول ، فراڈ کی پکڑ اور تعمیل کو یقینی بنانا چاہیے اور اس میں اے آئی / ایم ایل جیسی ٹکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے ۔
  5. شفاف طریقہ سے گاڑیوں کی ٹھیک ہونے کی خودکار جانچ کا سیلف لرننگ ٹول ۔

پہلا انعام روبرٹ بوش انجینئرنگ اینڈ بزنس سالیوشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ کی فٹ فار فیوچر ٹیم کو حاصل ہوا جس نے گاڑیوں کی خودکار طریقہ سے فٹنس جانچ کا اختراعی حل پیش کیا تھا۔ دوسرا انعام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی بڑودہ کی ہیک ڈیمنس ٹیم کو دیا گیا ۔ جس نے دور سے بغیر نگرانی والی جانچ کے لئے محفوظ حل فراہم کیا۔ تیسرا نعام پی ای ایس یونی ورسٹی بنگلورو کی اورینج ٹیم کو دیا جس نے  بلاک چین ٹکنالوجی  کا استعمال کرکے بیج کی سندکاری کا انوکھا حل پیش کیا تھا۔

یکم نومبر 2020 کو تقسیم انعام کی تقریب میں  وزارت زراعت ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ ساتھ این آئی سی، آئی ای ای ای  کے سینئر لیڈران ،  کمپیوٹر سوسائٹی  بورڈ کی پروفیسر رام لتا مری موتو، اوریکل  نے شرکت کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این آئی سی کی  ڈائرکٹر جنرل  ڈاکٹر نیتا ورما نے کہا کہ اس ورچوئل ہیکاتھن نے سوشل سیکٹر ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کا ایک انوکھا مجموعہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہیکاتھن نے سماجی شمولیت ، عوام کو بااختیار بنانے اور مجموعی طور سے ملک کو آگے بڑھانے میں ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کا استعمال کیا ہے۔

این آئی سی  کا تعارف

نیشنل انفارمیٹکس سنٹر  (این آئی سی) وزارت الیکٹرونک  اور اطلاعاتی   ٹکنالوجی  کے ساتھ منسلک ہے ۔ این آئی سی کو 1976 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ گزشتہ چار دہائیوں سے  حکومت کو  آئی سی ٹی اور ای گورننس میں تعاون فراہم کررہا ہے اور ڈیجیٹل تقسیم کو دور کرنے میں مدد کررہا ہے۔ یہ مستحکم ترقی کے لئے ڈیجیٹل مواقع کو فروغ دیتا ہے ۔ این آئی سی ملک گیر جدیدترین آئی سی ٹی انفرااسٹرکچر قائم کرنے کے علاوہ گورننس کے مختلف گوشوں میں حکومت کےساتھ قریبی طور پر جڑا رہا ہے۔ اس نے متعدد سطحوں پر حکومت کی مدد کرنے کے لئے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل حل فراہم کئے ہیں  اور شہریوں تک عوامی خدمات پہنچانے میں حکومت کی کافی مدد کی ہے۔

آئی ای ای ای کمپیوٹر سوسائٹی کا تعارف

آئی ای ای ای دنیا کی سب سے بڑی ٹکنیکل پروفیشنل تنظیم ہے جو انسانیت کے فائدہ کے لئے ٹکنالوجی کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے ۔ پوری دنیا کے 160 ممالک میں اس کے 4 لاکھ 19 ہزار ممبر ہیں  جو عالمی برادری کے لئے بہتر مستقبل کی تعمیر میں مصروف ہیں۔ آئی ای ای ای کے بارے میں مزید معلومات کے لئے براہ کرم    www.ieee.orgپر جائیں ۔

اوریکل کا تعارف

اوریکل کلاؤڈ فروخت، سروس ، مارکٹنگ، انسانی وسائل ، مالیات ، سپلائی چین اور مینوفیکچرنگ کے  مربوط ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ انتہائی خودکار اور محفوظ جنریشن 2 انفراسٹرکچر  کا مکمل کا سوٹ فراہم کرتا ہے ، جس میں اوریکل  آٹونومس ڈیٹابیس شامل ہے۔ اوریکل (این وائی ایس ای : او آر سی ایل) کے بارے میں مزید معلومات کے لئے   www.oracle.com  پر جائیں۔

 

 

******

م ن۔ ق ت  ۔ م ص

U-NO.7005


(Release ID: 1670602) Visitor Counter : 240