صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

گزشتہ پانچ ہفتوں سے نئے معاملوں کے مقابلے نئی صحتیابیوں میں لگاتار اضافہ


فعال معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری ؛ آج یہ تعداد 5.2 لاکھ

Posted On: 06 NOV 2020 11:19AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  06 /نومبر 2020  : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 50 ہزار سے کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ یومیہ نئے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ ہندوستان گزشتہ پانچ ہفتوں سے روزانہ نئے معاملوں کے مقابلے صحتیابی کے زیادہ معاملے درج کررہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ کے 54157 مریض صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ نئے تصدیق شدہ کے معاملوں کی موجودہ تعداد 47638 ہے ۔

 

01.jpg

گزشتہ پانچ ہفتوں سے روزانہ اوسط نئے معاملے لگاتار کم ہورہے ہیں۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں 73 ہزار اوسط یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے تھے  جبکہ اوسط یومیہ نئے معاملے فی الحال کم ہو کر 46 ہزار پر پہنچ چکے ہیں۔

 

02.jpg

 

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد بھی لگاتار کم ہوتی جارہی ہے۔ آج فعال معاملوں کی کل تعداد 520773 ہے ۔ فعال معاملے اب ملک بھر کے کل مثبت معاملوں کا صرف 6.19 فیصد ہیں۔

 

03.jpg

 

فعال معاملوں میں کمی صحتیاب معاملوں کی اعلیٰ تعداد کی وجہ سے ہورہی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد اس وقت 7765966 ہے۔ صحتیاب ہونے والے معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق تقریباً 72.5 لاکھ (7245193) ہے۔ قومی صحتیابی کی شرح میں مزید بہتری آئی ہے اور یہ اس وقت 92.32 فیصد ہے ۔

نئے صحتیاب ہونے والے 80 فیصد معاملے 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔

مہاراشٹر اس معاملے میں سب سے آگے ہے جہاں پر ایک دن میں 11 ہزار سے زیادہ لوگ صحتیاب ہورہے ہیں ۔

 

04.jpg

 

نئے معاملوں میں سے 79 فیصد دس ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں جہاں یہ تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد 09 ہزار سے زیادہ معاملوں کے ساتھ کیرالہ دوسرے نمبر پرہے۔

 

05.jpg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 670 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ان میں سے  تقریباً 86 فیصد اموات 10 ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں  میں ہوئی ہیں۔نئی اموات میں سے 38 فیصد سے زیادہ (256 اموات) مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔ 66 نئی اموات کےساتھ دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔

 

06.jpg

******

م ن۔ ق ت۔ م ص

U-NO.7002


(Release ID: 1670573) Visitor Counter : 225