نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے ’’بین الاقوامی ستاودھانم‘‘ تقریب کا آغا زکیا جو ایک منفرد کارنامہ ہے


انہوں نے کہا کہ زبان ہماری ثقافت اور وراثت کو تشکیل دیتی ہے اور یہ ہماری دولت ہے
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے
انہوں نے زبان کا تحفظ کرنے اور کھوئی ہوئی روایات کو بحال کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو سراہا

Posted On: 05 NOV 2020 5:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05نومبر ،2020   /  نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اودھنم نے ایک ادبی کارنامے کے طور پر تیلگو زبان کی شاندار روایت میں عظیم تعاون دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اودھنم شاعر کی ادبی  صلاحیت اور دانشوری کے امتحان جیسی ہوتی ہے ، نائب صدر جمہوریہ ہند نے مشورہ دیا کہ اس  غیر معمولی کارنامے کو جو ایک تاریخی اور محض کچھ زبانوں کی منفرد خاصیت ہوتی ہے ، مزید فروغ دینا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے آج بین الاقوامی ستاودھانم پروگرام کا ورچوئل طریقے سے آغاز کیا جس کا اہتمام تیروپتی میں سری کرشنا دیوریہ کی سرپرستی میں ڈاکٹر میداسانی موہن نے کیا تھا۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اودھنم ایک جذبہ پیدا کرنےو الی ادبی کارکردگی ہے جس میں ادبی دقیقوں کو حل کیا جاتا ہے، نظموں کو نیا انداز دیا جاتا ہے اور اس سے کسی شخص کی اس طرح کے ایک ساتھ کثیر رخی کاموں کو انجام دینے کی اہلیت کی جانچ ہوتی ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہماری مادری زبان ، ہماری دولت ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ مصنفین ، شاعروں ، ماہرین لسانیات اور دیگر لوگوں کو ہماری وراثت کا تحفظ کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہیے اور اسے مستقبل کی نسلوں کو سونپنا چاہیے۔  انہوں نے بیرونی ملکوں میں بھارتی زبانوں اور ان کی وراثت کا  تحفظ کرنے اور انہیں فروغ دینے کے پروگراموں کے انعقاد کو سراہا اور اس طرح کی تقریبوں میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شرکاء سے زور دے کر کہا کہ وہ غیرملکی زبانوں کو سیکھتے ہوئے اپنی مادری زبان کی جڑوں کو ہرگز نہ بھولیں۔

یہ اظہار خیال کرتے ہوئے  کہ  زبان محض جذبات کا اظہار نہیں ہوتی ۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ زبان کسی شخص کی قومیت اور ثقافتی وراثت کو دوسروں تک پہنچاتی ہے۔ مادری زبان کا تحفظ کرنے اور اس کی پرورش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبھی زبانوں کا احترام کیا جانا اہم ہے۔ جناب وینکیا نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ کسی شہری کے طور پر ہم تبھی خوشحال ہو سکتے ہیں جب ہم اپنی مادری زبان، بھارتی تہذیب ، فطرت اور ماحول  کا تحفظ کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے تیلگو زبان کی روایت کو تحفظ دینے اور فروغ دینے میں جناب مداسنی موہن اور دیگر شخصیتوں کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے اودھنم کے ادبی کارنامے میں دنیا کے تقریباً 20 ملکوں کے دانشوروں اور دقیقہ سناسوں کی شرکت کی تعریف کی۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ عالمی وبا کے دوران اس طرح کی ایک ورچوئل تقریب کا انعقاد قابل تعریف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خراب حالات کو موقعوں میں بدلنا  ، ترقی کا راستہ ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس سے اس طرح کے اور بھی اودھانم کے لیے راہ ہموار ہوگی اور مزید بھارتی ادیب اور زبان کے پروگراموں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ انہیں عالمی سطح پر لایا جائے۔

اس تقریب میں جن دیگر شخصیتوں نے شرکت کی ان میں افسران ، کارپوریٹ شخصیتیں، فلم برادری کے لوگ، مصنفین، دانشور اور دیگر ملکوں کے بہت سے شائقین شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6973



(Release ID: 1670513) Visitor Counter : 221