بجلی کی وزارت
کابینہ نے 210 میگا واٹ کے پہلے مرحلے کی لہری پن بجلی پروجیکٹ کے 1810 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دی
Posted On:
04 NOV 2020 3:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04نومبر ،2020 / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 210 میگا واٹ کے پہلے مرحلے کے لہری پن بجلی پروجیکٹ کے لیے 1810.56 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی۔ یہ پروجیکٹ ستلج دریا پر واقع ہے۔ یہ پروجیکٹ ہماچل پردیش کے شملہ اور کلو ضلعوں میں واقع ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے سالانہ طور پر 758.20 ملین یونٹ بجلی تیار کی جائے گی۔
اس پروجیکٹ پر ستلج جل ودھیوت نیگم لمیٹڈ (ایس جے وی این ایل) کی طرف سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ یہ عمل درآمد تعمیر کر و - ملکیت حاصل کرو - کام کاج کرو – دیکھ بھال کرو (بی او او ایم) کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، جس میں حکومت ہند اور ریاستی سرکار کی طرف سے سرگرم مدد دی جا رہی ہے۔ اس پروجیکٹ سے متعلق مفاہمت نامے پر رائزنگ ہماچل ، گلوبل انویسٹر میٹ کے دوران ہماچل پردیش سرکار کے ساتھ دستخط کیے گیے ہیں، جس کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 7 نومبر 2019 کو کیا تھا۔ حکومت ہند بنیادی ڈھانچے کے لیے 66.19 کروڑ روپے کی مدد فراہم کر کے اس پروجیکٹ کی مدد کر رہی ہے۔ اس پروجیکٹ سے بجلی محصول میں کمی لانے میں مدد ملی ہے۔
پہلے مرحلے کے لوہری پن بجلی پروجیکٹ کو 62 مہینے کی مدت کے اندر اندر شروع کیا جائے گا۔ پروجیکٹ سے پیدا کی جانے والی بجلی سے گرڈ کو استحکام فراہم کرنے میں اور بجلی سپلائی کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ گرڈ کو قابل قدر ، قابل تجدید توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس پروجیکٹ سے سالانہ طور پر ماحول سے 6.1 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ میں کمی بھی آئے گی۔
پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے نتائج کے طور پر تقریباً 2 ہزار افراد کو براہ راست اور بالواستہ روزگار فراہم ہوگا اور ریاست کی مجموعی ، سماجی اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ مزید یہ کہ ہماچل پردیش کو پہلے مرحلے کے لوہری پن بجلی پروجیکٹ سے 40 سال کے پروجیکٹ لائف سائیکل کے دوران تقریباً 1140 کروڑ روپے کی مالیت کی مفت بجلی کا فائدہ حاصل ہوگا۔ اس پروجیکٹ سے متاثر ہونے والے کنبوں کو دس سال تک ہر مہینے بجلی کے 100 یونٹ فراہم کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔11۔04
U – 6948
(Release ID: 1670294)
Visitor Counter : 247
Read this release in:
Odia
,
Marathi
,
Kannada
,
Malayalam
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu