صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں فعال معاملے کم ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری


چھٹے دن فعال معاملے 6 لاکھ سے کم

مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 92 فیصد سے زیادہ ہوئی

Posted On: 04 NOV 2020 12:47PM by PIB Delhi

بڑی تعداد میں کووڈ مریضوں کے ٹھیک ہونے اور شرح اموات میں مسلسل کمی کے سبب بھارت میں فعال معاملوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ آج مسلسل چھٹے دن فعال معاملوں کی تعداد 6 لاکھ کی سطح سے کم ہے۔

آج بھارت میں فعال معاملوں کی تعداد5،33،787 ہے۔

فی الحال ملک میں فعال معاملے کل مثبت معاملوں کے صرف6.42 فیصد ہی ہیں۔

16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں فی دس لاکھ آبادی پر معاملے قومی اوسط سے کم ہیں۔

WhatsApp Image 2020-11-04 at 10.22.47 AM.jpeg

مجموعی طور پر ٹھیک ہونے والے معاملات 76.5 لاکھ (76،56،478) سے زیادہ ہیں اور اس طرح فعال معاملات مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ ایک اور حصولیابی یہ ہے کہ ٹھیک ہونے کی قومی شرح 92٪ (92.09٪) سے زیادہ ہو گئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 53،357 مریض ٹھیک ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ نئے تصدیق شدہ کیس 46،253 ہیں۔

WhatsApp Image 2020-11-04 at 10.43.04 AM.jpeg

17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ٹھیک ہونے کی شرح قومی اوسط کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

WhatsApp Image 2020-11-04 at 10.43.14 AM.jpeg

ملک میں ٹیسٹنگ صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی ٹیسٹ آج تقریبا 11.3 کروڑ (11،29،98،959) ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،09،609 ٹیسٹ کئے گئے۔

25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں فی 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ کرنے کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔

WhatsApp Image 2020-11-04 at 10.43.13 AM.jpeg

ٹھیک ہوئے 80 فیصد نئے معاملے 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیں۔

کیرالہ میں ایک دن میں 8000 سے زیادہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں، اس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے جہاں 7000 سے زیادہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-11-04 at 10.43.03 AM.jpeg

76 فیصد نئے تصدیق شدہ معاملے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہیں۔

کیرالہ اور دہلی میں سب سے زیادہ چھ ۔ چھ ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر کا نمبر آتا ہے جہاں 4000 سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-11-04 at 10.43.01 AM.jpeg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 514 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے تقریبا 80 فیصد اموات دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات (120 اموات) ہوئی ہیں۔

ہندوستان میں اموات معاملہ کی شرح 1.49فیصد ہے۔

WhatsApp Image 2020-11-04 at 10.43.02 AM.jpeg

21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں فی 10 لاکھ کی آبادی پر ہوئیں اموات قومی اوسط کے مقابلے میں کم ہیں۔

WhatsApp Image 2020-11-04 at 10.43.09 AM.jpeg

                                          **************

 

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (04-11-2020)

U: 6949



(Release ID: 1670279) Visitor Counter : 179