کابینہ
کابینہ نے ٹیلی مواصلات / آئی سی ٹی کے میدان میں تعاون کے بارے میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی
Posted On:
04 NOV 2020 3:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04نومبر ،2020 / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ٹیلی مواصلات / اطلاع اور مواصلاتی ٹکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے میدان میں تعاون کے بارے میں جمہوریہ بھارت کی مواصلات کی وزارت اور حکومت برطانیہ کے ڈیجیٹل ، کلچر، میڈیا اور کھیلوں سے متعلق محکمے (ڈی سی ایم ایس) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کو منظوری دی۔
اس مفاہمت نامے سے ٹیلی مواصلات / آئی سی ٹی کے میدان میں دوطرفہ تعاون اور باہمی مفاہمت کو مستحکم کرنے میں تعاون حاصل ہوگا۔ بریکسٹ کے بعد ، مفاہمت نامے کا مقصد بھارت کے لیے تعاون اور موقعوں کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہے۔ فریقین نے تعاون کے لیے مشترک مفادات کے مندرجہ ذیل شعبوں کی نشاندہی کی ہے :
ا۔ ٹیلی مواصلات / آئی سی ٹی پالیسی اور ضابطہ بندی،
ب۔ اسپیکٹرم مینجمنٹ،
ت۔ موبائل رومنگ سمیت ٹیلی مواصلات کنکٹیویٹی؛
ج۔ ٹیلی مواصلات / آئی سی ٹی تکنیکی معیار بندی اور جانچ و سرٹیفکیشن؛
چ۔ وائرلیس مواصلات
ح۔ 5جی انٹرنیٹ آف تھنگز / مشین سے مشین تک ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈاٹا وغیرہ سمیت ٹیلی مواصلات / آئی سی ٹی میں ٹکنالوجی تیار کیا جانا؛
خ۔ ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی سکیورٹی ، ٹیلی مواصلات خدمات کی سہولت اور اس کے استعمال میں سکیورٹی؛
د۔ اعلیٰ تکنیک والے شعبوں میں صلاحیت سازی اور جہاں کہیں ممکن ہو ایک دوسرے کی مہارت سے ایک دوسرے کو واقف کرنا؛
ڈ۔ جہاں بھی موزوں ہو ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز اور اختراع کے بارے میں تحقیق و ترقی سے متعلق معلومات میں اشتراک اور اس سے ایک دوسرے کو باخبر کرنا؛
ذ۔ دستخط کرنے والے ملکوں اور تیسرے ملکوں میں ٹیلی مواصلات / آئی سی ٹی کے بارے میں مشترکہ کام کے لیے موقعوں کی تلاش ؛
ر۔ ٹیلی مواصلات / آئی سی ٹی صنعت کے وفود اور دوروں ، تقریبات، نمائش وغیرہ کے ذریعے تجارت ، سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی کی سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا، جیساکہ باہمی طور پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے؛ اور
ڑ۔ جیساکہ اُن فریقین کے درمیان باہمی طور پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے جو مفاہمت نامے کے دائرے میں آتے ہیں ٹیلی مواصلات / آئی سی ٹی میں تعاون کی دیگر شکلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔11۔04
U – 6941
(Release ID: 1670276)
Visitor Counter : 241
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam