مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہردیپ سنگھ پوری 13ویں شہری موبیلیٹی انڈیا کانفرنس 2020 کا افتتاح کریں گے

Posted On: 03 NOV 2020 1:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03نومبر ،2020   /ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 9 نومبر 2020 کو  13ویں شہری موبیلیٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔  یہ ایک روزہ کانفرنس ویڈیو کانفرنس / ویبینار کے ذریعے آن لائن منعقد کی جائے گی۔ اس سال کی تقریب کا عنوان ہے شہری موبیلیٹی میں ابھرتے ہوئے رجحانات ، جس میں کووڈ – 19 کی وجہ سے درپیش چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کیے جانے والے اختراعی اقدامات پر توجہ دی جائے گی تاکہ عوام کو قابل رسائی اور سہولتی ٹرانسپورٹ فراہم کیا جا سکے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری افتتاحی خطبہ دیں گے جبکہ کلیدی خطبہ میسرز گیہل آرکیٹیکٹ کے بانی اور سینئر ایڈوائزر پروفیسر جان گہل دیں گے۔ ٹرانسپورٹ کے ڈیلیگیٹ وزیر  جناب جاں بیپٹسٹ جیبّاری  ، جو ماحولیات میں تبدیلی لانے کے وزیر سے منسلک  ہیں اور ایشیا ، جنوب ایشیا اور مشرقی یوروپ ، مشرق وسطی،  لاطینی امریکہ، سول سوسائٹی ، چرچ کے ڈئریکٹر جنرل، جرمن وفاقی وزارت کے معاشی تعاون اور ترقی (بی ایم زیڈ) کے ڈاکٹر کلوڈیو وارننگ بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشر شہری موبیلیٹی میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر مکمل اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ابھی تک مندرجہ ذیل موضوعات پر 12 کانفرنسز منعقد کی جا چکی ہیں۔ ریاستی سرکاریں، شہری حکام اور دیگر متعلقہ فریقین ان کانفرنسز میں حصہ لے کر کافی کچھ فائدہ حاصل کر چکی ہیں۔

 

نمبر شمار

سال

موضوع

مقام

  1.  

2008

شہری موبیلیٹی

پرگتی میدان، نئی دلی

  1.  

2009

دیرپا شہری ٹرانسپورٹ

انڈیا  ہیبی ٹیٹ سینٹر، نئی دلی

  1.  

2010

دیرپا شہر

ہوٹل گرانڈ، نئی دلی

  1.  

2011

دیرپا موبیلیٹی

مانک شا سینٹر، نئی دلی

  1.  

2012

اسمارٹ سیٹیز

مانک شا سینٹر، نئی دلی

  1.  

2013

ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے شہروں کی کایا پلٹ

مانک شا سینٹر، نئی دلی

  1.  

2014

دیرپا شہروں کے لیے دیرپا ٹرانسپورٹ

مانک شا سینٹر، نئی دلی

  1.  

2015

رہنے کے لائق شہروں کے لیے موبیلیٹی کی کایا پلٹ

مانک شا سینٹر، نئی دلی

  1.  

2016

شہروں کی دیرپائیگی کے لیے موبیلیٹی کی منصوبہ بندی

مہاتما مندر گاندھی نگر، گجرات

  1.  

2017

ذہین، سب کی شمولیت والی اور دیرپا موبیلیٹی

حیدرآباد انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر (ایچ آئی سی سی)، تلنگانہ

  1.  

2018

گرین اربن موبیلیٹی

چٹنوس سینٹر، ناگپور، مہاراشٹر

  1.  

2019

قابل رسائی اور رہنے کے قابل شہر

اندرا گاندھی پرتشٹھان، لکھنؤ

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6927

 



(Release ID: 1669945) Visitor Counter : 214