امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

عوامی نظام تقسیم کے ذریعہ مرکز کی اسپانسر شدہ پائلٹ اسکیم کےتحت مخصوص قسم کے  چاول اور اس کی تقسیم کے نفاذ کےلئے 15 ریاستوں کی نشاندہی کی گئی ہے


174.6 کروڑ روپے کے کل بجٹ تخمینہ کے ساتھ پائلٹ اسکیم کو 3 سال کی مدت کے لئے منظوری دی گئی ہے

ملک کے 112 خصوصی طور پر نشان زد امنگوں والے ضلعوں کے  لئے محدود چاول کی سپلائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی

Posted On: 03 NOV 2020 11:28AM by PIB Delhi

  نئی دہلی 03 نومبر 2020/  ملک کو خوراک کی یقینی فراہمی کی طرف لے جانے کا عمل شروع کرنے کے لئے خوراک اور عوامی تقسیم کا محکمہ عوامی نظامی تقسیم کے توسط سے مخصوص قسم کے چاول اور اس کی تقسیم کے نفاذ کے لئے مرکز کی اسپانسر شدہ پائلٹ اسکیم چلا رہا ہے۔اس پائلٹ اسکیم کو 3 سال کی مدت کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ جو 2019-20 سے شروع ہوگی۔ اس اسکیم کاکل بجٹ تخمینہ 174.6 کروڑ روپے ہے۔ اس پائلٹ اسکیم کے نفاذ کے لئے 15 ریاستوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔5 ریاستوں آندھرا پردیش، گجرات، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور چنڈی گڑھ نے پہلے ہی اپنے اپنے متعلقہ نشان زد ضلعوں میں مخصوص قسم کے چاول کی تقسیم شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں خوراک اورصارفین کےامور ،ریلوے ،کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 31 اکتوبر 2020 کو منعقد اپنی جائزہ میٹنگ میں ملک میں مخصوص قسم کے چاول کی تقسیم کو بڑھانے پر زور دیا تھا۔2 نومبر2020 کو خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ کے سکریٹری کی طرف سے مزید ایک میٹنگ کی صدارت کی گئی تھی جس میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) سے کہا گیا ہے کہ وہ 2020-21 سے مربوط چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسیز (آئی سی ڈی ایس )اور مڈڈے میل اسکیم کے تحت ملک کے تمام ضلعوں میں مخصوص قسم کے چاول کی خریداری اور تقسیم کےلئے ایک جامع منصوبہ تیار کرے ملک کے خصوصی طور پر نشان زد امنگوں والے 112 ضلعوں کے لئے مخصوص قسم کے چاول کی سپلائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس سلسلے میں نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) نے آج خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمہ کے سکریٹری ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او اور ٹاٹا ٹرسٹ ورلڈ فوڈ پروگرام ، پی اے ٹی ایچ ، نٹریشین انٹرنیشنل وغیرہ جیسے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مخصوص قسم کے چاول کی اسکیم کو بڑھانے کے لئے پیش رفت اور طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملک میں آرزومند ضلعوں میں مربوط چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم اور مڈمڈے میل اسکیم کا احاطہ کرنے کے لئے مخصوص قسم کے چاول کی اسکیم کو بڑھانے کی غرض سے  سپلائی چین اور دیگر اہم ضروریات کے علاوہ اس کی تقسیم کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مذکورہ مقصد کو پورا کرنے کے لئے مخصوص چاول کیرنیلس(ایف آر کے) کی سپلائی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جن کی فی الحال دستیابی محض 15ہزار میٹرک ٹن سالانہ ہے۔ پی ڈی ایس ، آئی سی ڈی ایس اور ایم ڈی ایم کے لئے 112 آرزومند ضلعوں کا احاطہ کرنے کا مطلب ہوگا تقریبا 130 لاکھ میٹرک ٹن مخصوص چاول کی ضرورت ،جس کے لئے  ملک میں ایف آر کے کی سپلائی کی ضرورت بڑھ کر تقریبا 1.3 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی۔

مزید براں ملک میں تقریبا 28 ہزار چاول کے مل ہیں۔ جنھیں معمولی قیمت کے ساتھ ایف آر کے کی مکسنگ کے لئے بلینڈنگ مشینوں سے لیس کئے جانے کی ضرورت ہے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ضروری سرمایہ کاری کرنے کےلئے مختلف علاقوں میں چاول کی ملوں کےساتھ معاہدہ کرے اور ایف سی آئی آپریشنل تیاریوں سے 2021-22 سے ایک مرحلے وار ڈھنگ سے مخصوص چاول کی خریداری اور سپلائی کو کامیابی سے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

************

م ن ۔ ح ا۔ س ا

U.no:6913


(Release ID: 1669737) Visitor Counter : 283