بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی کرگل – لیہ میں روزگار فراہم کر کے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لا رہی ہے

Posted On: 02 NOV 2020 3:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02نومبر ،2020   /کرگل اور لیہ کے پرامن ہمالیائی علاقوں میں کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی)  کے ذریعے  روزگار کے خود پیدا کیے جانے والے دیرپا موقعوں کے نتیجے میں مصنوعات سازی کی سرگرمیوں کو زبردست فروغ مل رہا ہے۔

2017-18 سے کے وی آئی سی نے کرگل اور لیہ میں پرائم منسٹر امپلائمنٹ جینریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)  اسکیم کے تحت مختلف چھوٹے اور اوسط درجے کے تقریباً 1000 کارخانے قائم کر چکا ہے جس کی وجہ سے محض ساڑھے تین سال میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے 8200 سے زیادہ موقعے پیدا ہوئے ہیں اور ان کارخانوں کی مدد کے لیے 18-2017 سے 32 کروڑ 35 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

سیمنٹ بلاکوں کی مصنوعات سازی  سے لے کر لوہے اور اسٹیل کی چیزیں ،موٹر گاڑیوں کی مرمت کے کا رخانوں ،ٹیلرنگ کے کار خانوں ، لکڑی کے فرنیچر بنانے کے کارخانوں ، لکڑی کی کارونگ کے کارخانوں ، سائبر کیفے بیوٹی پارلرز اور سونے کے زیورات  تیار کرنے کے کارخانوں تک  ایسے کارخانے ہیں جنہیں کی وی آئی سی نے مدد دی ہے،جس کی وجہ سے مقامی لوگ باوقار طریقے سے روزی روٹی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ 2020-21 کے پہلے چھ ماہ میں جو  کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر تھے کے وی آئی سی نے مقامی لوگوں کی ، کرگل میں 26 نئے پروجیکٹ قائم کرنے اور مختلف سیکٹوں میں لیہ میں 24 نئے پروجیکٹ قائم کرنے میں مدد کی، جس کی وجہ سے دونوں خطوں میں روزگار کے 350 موقعے فراہم ہوئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کے وی آئی سی ، پی ایم ای جی پی اسکیم کے لیے عمل درآمد کی ایک مرکزی ایجنسی ہے ۔ 18-2017 سے 21-2020 تک (30 ستمبر تک) ، کے وی آئی سی نے کرگل میں 802 پروجیکٹ قائم کیے اور لیہ خطے میں 191 پروجیکٹ قائم کیے ، جس کی وجہ سے کرگل میں روزگار کے  6781 موقعے پیدا ہوئے اور لیہ میں روزگار کے 1421 موقعے پیدا ہوئے۔ کے وی آئی سی نے اس مدت کے دوران کرگل میں ان پروجیکٹوں کے لیے 26 کروڑ 67 لاکھ روپے جاری کیے اور لیہ خطے میں 5 کروڑ 68 لاکھ روپے جاری کیے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے  کرگل اور لیہ میں روزگار کی فراہمی کا یہ سہرا لیہ – لداخ خطے میں ہمہ رخی ترقی کے وزیراعظم کے مستقبل کے خاکے کو دیا، جس پر کسی ایک سال کے محض چھ مہینوں میں عمل کیا جا سکتا ہے۔ جناب سکسینہ نے کہا  ’’کرگل اور لیہ میں مصنوعات سازی کی مختلف دیرپا سرگرمیوں کے تئیں زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیہ اور کرگل تقریباً چھ مہینے سے ملک کے بقیہ حصوں سے بالکل الگ تھے ۔ البتہ، ان کارخانوں کی وجہ سے ان خطوں میں مقامی اشیاء کی پورے سال دستیابی یقینی ہو جائے گی۔

2017-18 سے 21-2020 تک (30 ستمبر تک ) کرگل  اور لیہ میں پروجیکٹوں اور روزگار کے موقعوں کی تعداد

نمبر شمار

سال

پروجیکٹوں کی تعداد

کم سے کم پیسہ جاری کیا گیا

(لاکھ روپے میں)

پیدا کیے گیے روزگار کے موقعے

01

2017-18

172

417.12

1099

02

2018-19

462

1491.63

4252

03

2019-20

309

1122.94

2501

04

2020-20

(تک 30.09.2020)

50

204.00

350

05

کل میزان

993

3235.69

8202

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6888

 


(Release ID: 1669579) Visitor Counter : 177