وزارت دفاع

سی ڈی ایف کینیا کا بھارت کا ایک ہفتہ طویل دورہ


افریقہ کے باہر بھارت وہ  پہلا ملک ہے  جس کا  سی ڈی ایف کینیا   دورہ کررہے ہیں

Posted On: 02 NOV 2020 4:00PM by PIB Delhi


نئی دہلی،  2  نومبر 2020،      کینیا کی  دفاعی افواج کے سربراہ ، جنرل  رابرڈ کیبوچی 2 سے 6 نومبر 2020 تک   وزارت دفاع کی دعوت پر بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔  افریقہ کے  باہر بھارت وہ پہلا ملک ہے  جس کا سی ڈی ایف کینیا  اس سال مئی میں  اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد  دورہ کررہے ہیں۔ایک ہفتے طویل دورے کے دوران وہ نئی دہلی میں  رکشا منتری ، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر، مسلح فواج کی شاخوں کے سربراہ   اور وزارت خارجہ کے سینئر اہلکاروں سے ملاقات کریں  گے۔

2۔ جنرل آفیسر اپنے دورے کے دوران   آگرہ، مہو اور بینگلورو بھی جائیں گے۔ اتفاق سے سی ڈی ایف کا بھارت کا یہ پہلا دورہ نہیں ہےکیونکہ انہوں نے مہو میں 1984 سے 1987 تک نوجوان افسر کی حیثیت سے ملٹری کالج  آف ٹیلی کمیونی کیشن انجیئنرنگ میں سنگل آفیسر ڈگری کی تعلیم  حاصل کی تھی۔

3۔ جنرل آفیسر کا دورہ ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب بھارت اور کینیا  باہمی تعلقات  اور گہرے ہونے والے ہیں۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے 2016 میں کینیا کے دورے  اور اس کے بعد  کینیا کے صدر   ہز ایکسی لینسی  کینیاٹا کے  2017 میں بھارت کے دورے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔ دفاعی کے  جن شعبوں میں  تعاون کیا جارہا ہے، ان میں  صلاحیت  اور صلاحیت سازی، دہشت گردی کا مقابلہ  ، اقوام متحدہ کی قیام امن کارروائیاں، میڈیکل  دیکھ بھال اور سائبر سکیورٹی  شامل ہیں۔

4۔  اس بات کو دیکھتے ہوئے  کہ بھارت اور کینیا  دونوں  تجربہ کار جمہوریتیں ہیں اور   ان کی مسلح افواج  پیشہ وارانہ طور پر  مہارت رکھتی ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان  خیالات کی یکسانیت کے زبردست امکانات ہیں۔ اس دورے سے  دونوں ملکوں اور مسلح افواج کے درمیان  پہلے سے  قائم   مضبوط تعلقات مستحکم ہوں گے۔ جنرل آفیسر 7 نومبر کو واپس روانہ ہوجائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2DUT.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ج۔ن ا۔

 

U-6884

                          


(Release ID: 1669525) Visitor Counter : 208