کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
بلک ڈرگس گھریلو طور پر تیار کرنے اور میڈیکل آلات کی مینو فیکچرنگ کو فروغ دینےکےلئے پی ایل آئی اسکیموں کے رہنما خطوط پرنظرثانی کی گئی
ضروری ’کم از کم ابتدائی‘ سرمایہ کاری کی جگہ ’کمیٹیڈ سرمایہ کاری‘ کو لایا گیا
اس سلسلے میں ٹیکنالوجی کی پسند کی دستیابی کو ملحوظ رکھا گیا جو کہ علیحدہ علیحدہ مصنوعات کے لئے علیحدہ علیحدہ ہے
مستقبل کے سرمایہ کاروں کے ذریعہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ایک ہفتہ آگے بڑھاکر 30 نومبر 2020 کی گئی
Posted On:
29 OCT 2020 12:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 اکتوبر 2020، کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے فارما سیوٹیکلز کے مرکزی محکمے نے صنعت سے حاصل شدہ تجاویز اور تبصروں کوذہن میں رکھتے ہوئے بلک ڈرگس اور میڈیکل آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے پروڈکشن لنک انسینٹیو (پی ایل آئی) پر نظرثانی کی ہے۔ اس کے مطابق ٹکنالوجی کی پسند کی دستیابی جو کہ علیحدہ علیحدہ مصنوعات کے لئے علیحدہ علیحدہ ہے کو ملحوظ رکھتے ہوئے ضروری ’کم از کم ابتدائی‘ سرمایہ کاری کی جگہ پر ’کمیٹیڈ سرمایہ کاری‘ کو لایا گیا۔
فارماسیوٹیکلز کے محکمے کے ذریعہ اس سے قبل پروڈکشن سے جڑی تحریک کی دو اسکیمیں لائی گئی تھیں۔
بھارت میں اہم بنیادی ابتدائی مواد ، ڈرگ انٹر میڈیئٹ اور ایکٹیو فارما سیوٹیکلز اجزا کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے پروڈکشن سے جڑی تحریک کی اسکیم
میڈیکل آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے پروڈکشن سے جڑی تحریک کی اسکیم
ان دونوں اسکیموں کو کابینہ نے 20 مارچ 2020 کو منظور کیا تھا اور ان اسکیموں کے نفاذ کے لئے مفصل رہنما خطوط 27 جولائی 2020 کو محکمے کے ذریعہ جاری کئے گئے تھے۔
مفصل رہنما خطوط جاری کرنے کے بعد محکمے کو فارماسیوٹیکلز اور میڈیکل آلات کی صنعت کی جانب سے کئی تجاویز موصول ہوئیں جن میں دونوں اسکیموں میں صنعت کی موثر شرکت کے لئے اسکیم میں کچھ ترامیم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اسکیموں کے تحت تشکیل کی گئی ں متعلقہ تکنیکی کمیٹیوں نے تجاویز کی جانچ کی۔تکنیکی کمیٹیوں کی سفارشات نیتی آیوگ کے سی ای او کی صدارت والی اسکیموں کی بااختیار کمیٹیوں کے سامنے رکھی گئیں ۔ سفارشات پر غور کرنے کے بعد بااختیار کمیٹی نے دونوں اسکیموں کے لئے رہنما خطوط میں ترمیم کو منظوری دی۔
بھارت میں اہم بنیادی ابتدائی مواد ، ڈرگ انٹر میڈیئٹ اور ایکٹیو فارما سیوٹیکلز اجزا کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے پروڈکشن سے جڑی تحریک (پی ایل آئی) کی اسکیم کے لئے ترمیم شدہ رہنما خطوط میں درج ذیل تبدیلی کی گئی ہے۔
منتخبہ درخواست کنندگان کے ذریعہ’کم از کم ابتدائی‘ سرمایہ کاری کے معیار کی جگہ پر ’کمیٹیڈ سرمایہ کاری‘ کو لایا گیا۔ ایسے پابندیوں کے ضابطےت کو ہٹایا گیا جو اہل مصنوعات کی فروخت کو گھریلو بازار تک ہی محدود کرتے ہیں۔ اس کا مقصد تحریک حاصل کرنے کی اہلیت کو دیگر پی ایل آئی اسکیموں کے مساوی لانا اور بازار کے تنوع کی حوصلہ فزائی ہے۔
دس پروڈکٹ یعنی ٹیرا سائکلین، نیومائسین، پیرا امینو فینول (پی اے پی)، میروپینم، آرٹی سنیٹ، لوسارٹن، ٹیل میسارٹن، ایسائ کلوویر، سپرو فلوکسیسن اور اسپرین کے لئے کم از کم سالانہ پروڈکشن کی صلاحیت میں تبدیلی۔ کم از کم سالانہ پروڈکشن کی صلاحیت اسکیم کے تحت اہلیت کے معیار کا ایک حصہ ہے۔
اسکیم کے تحت درخواستیں حاصل کرنےکی آخری تاریخ آگے ایک ہفتہ آگے بڑھاکر 30 نومبر 2020 (یہ تاریخ بھی شامل ہے)۔
اسی طرح میڈیکل آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے پروڈکشن سے جڑی تحریک کی اسکیم کے لئے نظرثانی شدہ رہنما خطوط میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کم از کم فروخت کی ابتدا کی اہلیت کے معیار میں اسکیم کے تحت تحریک حاصل کرنے کے مقصد سے اندازے کے مطابق مانگ ، ٹکنالوجی ٹرینڈ اور بازار کے فروغ کے مطابق تبدیلی کی گئی۔ منتخبہ درخواست کنندگان کے ذریعہ مالی سال 22۔2021 میں متوقع کیپیٹل اخراجات کے پیش نظر اسکیم کی مدت ایک سال کے لئے آگے بڑھائی گئی جو کہ اب مالی سال 22۔2021 کی جگہ 23۔2022 سے شروع ہوکر پانچ سال ہوگی۔
اسکیم کےتحت درخواستیں موصول کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2020 (یہ تاریخ بھی شامل ہے) کردی گئی ہے۔ بھارت کی فارما سیوٹیکل صنعت وولیوم کے اعتبار سے عالمی سطح پر دنیا میں تیسری سب سے بڑی صنعت ہے جو کہ بھارت کی معاشی ترقی اور درآمدات سے ہونے والی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔ حکومت ہند نے فارما سیوٹیکلز اور میڈیکل آلات کی مدت کےلئے کئی اقدامت کئے ہیں۔ جن کا فائدہ آنے والے برسوں میں اس صنعت کو ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-6804
(Release ID: 1668732)
Visitor Counter : 223