نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی

Posted On: 29 OCT 2020 2:21PM by PIB Delhi

نئی دلّی،29/اکتوبر 2020/  ہندوستان کے نائب  صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میلاد النبی مناتے ہوئے کووڈ-19 سے متعلق صحت اور صفائی ستھرائی کے ضابطوں پر عمل کریں۔

میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے مقدس  موقع پر اپنے ملک کے عوام کو پرجوش مبارک باد اور نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ حضرت  محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو دردمندی  اور عالمی بھائی چارے  کا سچا راستہ دکھایا۔  میلاد النبی کنبے اور دوستوں کے لیے ایک ایسا موقع ہے، جہاں وہ ایک ساتھ  مل بیٹھ سکتے ہیں اور دعا کرسکتے ہیں، لیکن اس سال کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی وجہ سے میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کووڈ -19 اور صفائی ستھرائی کے ضابطوں پر سختی سے عمل کرکے انوکھے انداز میں میلاد النبی منائیں۔  میری دعا ہے کہ ایک پرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں ان کا ابدی پیغام  ہمارے لیے  رہنمائی کرتا رہے ۔

*******************

 ( م ن  ۔ ح ا۔ ت ع )

U.No. 6790

 



(Release ID: 1668404) Visitor Counter : 127