سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر- سی ڈی آر آئی کے سائنسداں ڈاکٹر ستیش مشرا نے ڈاکٹر تلسی داس چگ ایوارڈ 2020 ایوارڈ میڈیکل سائنسز( انڈیا) کے قومی اکیڈیمی کی طرف سے دیا گیا ہے


ڈاکٹر ستیش مشرا کو یہ ایوارڈ ملیریا کے جرثوما کے دائرہ حیاتیاتی سفر سے متعلق ان کے تحقیقی کام کے صلے میں دیا گیا ہے

Posted On: 28 OCT 2020 5:08PM by PIB Delhi

نیشنل اکیڈیمی آف میڈیکل سائنسز( انڈیا) کی ایوارڈز کمیٹی نے سال 2020 کے ڈاکٹر تلسی داس چگ ایوارڈ کے لئے ڈیویژن آف مولی کیولر پیرا سیٹا لوجی اور امینو لوجی لکھنؤ کے پرنسپل  سائنسداں ڈاکٹر ستیش مشرا کو منتخب کیا گیا ۔انہیں ملیریا کے جرثوما کے دائرہ حیاتیاتی سفر سے متعلق ان کے تحقیقی کام کے صلے میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ جو ایک  پیچیدہ عمل ہے، ان کا سیکریٹڈ پروٹین ودھ ایلٹر تھرومبوسنڈین ریپٹ( ایس پی اے ٹی آر) پر غیر معمولی  کام ہے۔

1.jpg

نیشنل اکیڈیمی آف میڈیکل سائنسز( انڈیا) ایک منفرد ادارہ ہے جو طبی اور سماجی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے اپنے وسائل کے طور پر تعلیمی مہارت کا استعمال کرتا ہے۔اسے 21 اپریل 1961 کو 1860 کی سوسائٹیز رجسٹریشن  ایکٹ XXI کے تحت انڈین اکیڈیمی آف میڈیکل سائنسز کے طور پر رجسٹرڈ کیاگیاتھا۔ 16 نومبر کو1976 کو حکومت ہند کی طرف سے قائم کردہ ایک ورکنگ گروپ کی سفارشات پر  اس اکیڈیمی کو نیشنل اکیڈیمی آف میڈیکل سائنسز( انڈیا) کا نام دیا گیا۔ اکیڈیمی کی طرف سے متعدد پروقار ایوارڈز اوریشنز قائم کئے گئے اور ممتاز بائیو میڈیکل سائنسدانوں کو ان کی غیرمعمولی خدمات اور تعاون کے صلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اکیڈیمی ملک گیر سطح کے سی ایم ای پروگرام ، سمپوزیم اور ورک شاپ وغیرہ کی حوصلہ افزائی اور اسے اسپانسر کرتی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے اکیڈیمی نے میڈیسن اور متعلقہ سائنسز کے شعبے میں ہندوستانی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی غیر معمولی حصولیابیوں کو تسلیم کیا اور ایک نظر ثانی کے عمل کے ذریعہ مخصوص افراد کو فیلو شپ کے ساتھ ساتھ ممبر شپ عطا کی ۔

 ڈاکٹر تلسی داس چگ ایوارڈ اسکرول، ایک یادگاری میڈل اور نقد انعام پر مشتمل ہے انہیں یہ ایوارڈ اکیڈیمی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر دیا جائے گا۔ سالانہ کانفرنس کے دوران ایک اجلاس بھی ہوگا جہاں وہ مباحثہ کے بعد اپنے کام کا زبانی پرزنٹیشن پیش کریں گے۔ ڈاکٹر ستیش مشرا کو نیشنل اکیڈیمی  آف میڈیکل سائنسز  کاایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

****

 ( م ن۔ح ا۔رض)

U- 6784



(Release ID: 1668364) Visitor Counter : 213