قبائیلی امور کی وزارت
ٹرائبس انڈیا نے جنگلات کی 100 نئی تازہ نامیاتی اشیاء کو شامل کرکے اپنی مصنوعات میں قدرت کی نئی نعمتوں میں اضافہ کیا
Posted On:
26 OCT 2020 3:12PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 26 اکتوبر / قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ نے ٹرائبس انڈیا کی مصنوعات کی اپنی رینج میں قدرت کی مزید نعمتیں شامل کرتے ہوئے جنگلات کی 100 نئی تازہ نامیاتی اشیاء شامل کی ہیں ۔ جنگلات کی تازہ قدرتی اور نامیاتی نئی رینج کی ٹرائیفیڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب پراویر کرشنا نے آج ورچوول طور پر نقاب کشائی کی ۔ ہفتہ وار بنیاد پر 100 نئی مصنوعات / اشیاء کو ٹرائبس انڈیا کے کیٹلاگ میں شامل کیا جائے گا ۔ 100 اشیاء کے پہلے سیٹ کا آج آن لائن آغاز کیا گیا ۔ یہ اشیاء اور اس کے بعد شامل کی جانے والی اشیاء ٹرائبس انڈیا کے 125 آؤٹ لیٹ ، ٹرائبس انڈیا موبائل وین اور ٹرائبس انڈیا ای مارکیٹ پلیس پر آن لائن دستیاب ہوں گی ۔ قبائلی دست کاروں اور جنگلات کی پیداوار اکٹھا کرنے والوں کی روزی روٹی میں مدد کرنے اور انہیں پائیدار آمدنی کا ذریعہ فراہم کرنے کے لئے پورے ملک کے قبائلیوں سے نئی مصنوعات اور قدرتی اشیاء حاصل کی جا رہی ہیں ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب پراویر کرشنا نے کہا کہ ہمیں قبائلی مصنوعات اور پیداوار کی نئی رینج جنگلات کی تازہ نامیاتی اشیاء کو کیش کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے ، جو پورے بھارت کی قبائلی برادریوں سے حاصل کی جائیں گی ۔ نامیاتی اشیاء ، قوت مدافعت بڑھانے والی ضروری قدرتی اشیاء ، جو مختلف ذرائع سے حاصل کی جا رہی ہیں ، لوگوں کو ایک پائیدار اور جاندار طرز زندگی اپنانے کو یقینی بنانے میں مدد کریں گی ۔ یہ قبائلیوں کو فروغ دینے اور با اختیار بنانے ( دست کاروں اور جنگلی سامان اکٹھا کرنے والوں ، دونوں کو ) میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوں گی ۔ ان اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم براہ راست قبائلیوں کو پہنچیں گی ۔
ملک کے مختلف حصوں سے حاصل ہونے والی یہ اشیاء ٹرائبس انڈیا کو اور زیادہ متنوع بنائیں گی ۔ ان اشیاء میں ، جو آج شروع کی گئی ہیں ، ہماچل پردیش کے کنّور کے سنہری ، سبز اور سرخ سیب ، اترا کھنڈ میں مونج کی گھانس سے بنائی گئے بکسے اور ٹوکریاں ، تمل ناڈو میں نیلگری کے قبائل سے حاصل کردہ لونگ ، ایوکلپٹس کا تیل ، کافی کا پاؤڈر ، راجستھان کے مینا قبیلے کے ذریعے بنائے گئے ٹرائبس انڈیا کے برانڈ والے ماسک ، مدھیہ پردیش کے گونڈ ، بھیل قبائل کے تیار کردہ چورن اور کاڑھا ، مدھیہ پردیش کے شیو گنگا اور جھبوا کے بھلالا قبائل کے مہوا کے بانس کی موم بتیاں ، مہاراشٹر اور گجرات کے قبائل کی تیار کردہ قوت مدافعت بڑھانے والے پاؤڈر جیسے گلوئی کا پاؤڈر ، جامن کا پاؤڈر ، دالیں اور کھچڑی ، شمال مشرق کے تیار کردہ مختلف قسم کے اچار اور جوس ، جوہا اور لال چاول وغیرہ شامل ہیں ۔
یہ تمام مصنوعات بھارت کی مختلف ریاستوں کے قبائلیوں سے حاصل کی گئی ہیں ، جن میں چھتیس گڑھ ، جھار کھنڈ ، اترا کھنڈ اور شمال مشرق وغیرہ کے قبائل شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ، وَن دھن ٹرائبل اسٹارٹ اَپس کے تحت ڈبہ بند مصنوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے ، جو ایم ایس پی اسکیم کا حصہ ہیں اور انہیں قبائلیوں اور جنگل سے سامان اکٹھا کرنےو الوں ، قبائلی دست کاروں وغیرہ کے لئے روز گار پیدا کرنے والا سمجھا جا رہا ہے ۔
ان منفرد اشیاء کی شمولیت سے صارفین اور متعلقہ قبائلی آبادی دونوں کو مدد ملے گی ۔ ایک جانب پورے ملک میں قدرت کے تحفے براہ راست پہنچ سکیں گے اور دوسری جانب قبائلیوں کی روزی میں مدد ملے گی ۔
مقامی اشیاء کی مانگ کے منتر کے ساتھ ٹرائیفیڈ نے مقامی اشیاء کے ساتھ ساتھ قبائلی اشیاء کی مانگ کو بھی جوڑ دیا ہے ۔
آتم نربھر ابھیان کی اپیل کے خطوط کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹرائیفیڈ نے قبائلی سامان بنانے والوں ، جنگل سے سامان اکٹھا کرنے والوں ، دست کاروں وغیرہ کے لئے ایک مخصوص ای مارکیٹ پلیس لانچ کیا ہے تاکہ ایم ایف پی کے ہینڈی کرافٹ اور ہینڈ لوم آن لائن خریدی جا سکیں ۔ ٹرائبس انڈیا کی ای - مارٹ پلیٹ فارم (market.tribesindia.com ) ایک مختلف چینل پر دستیاب سہولت ہے ، جس میں قبائلی اپنی اشیاء کو قومی اور بین الاقوامی خریداروں کو ای – مارکیٹ پلیس پر خود اپنی ای شاپ کے ذریعے فروخت کر سکتے ہیں ۔ ٹرائیفیڈ تقریباً پانچ لاکھ قبائلی دست کاروں کو اپنے ساتھ لانے کے عمل میں مصروف ہے اور ان کی قدرتی اور دست کاری کی اشیاء کو حاصل کر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 26-10-2020 )
U. No. 6707
(Release ID: 1667633)
Visitor Counter : 202