امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب جی کشن ریڈی نے انڈو۔ تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی 59ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، حکومت آئی ٹی بی پی کو بااختیار بنانے کے لئے عہد بستہ ہے
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی مؤثر قیادت میں، داخلی امور کی وزارت نے آئی ٹی بی پی کو مزید مؤثر اور ماڈرن بنانے کے لئے متعدد اہم اقدامات کیے ہیں
Posted On:
24 OCT 2020 3:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 اکتوبر 2020: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور جناب جی کشن ریڈی نے آج نوئیڈا میں انڈو۔تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے 59ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی اور پریڈ کے دوران سلام پیش کیا۔ اپنے خطاب کے دوران، جناب جی کشن ریڈی نے کہا، ہماری ثقافت واسودھیو کٹمب کم کی بات کرتی ہے، جو امن عالم کا پیغام دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری ثقافت ہمارے دشمنوں کے ذریعہ پیدا کردہ دشوار گزار حالات کا سامنا کرنے کے لئے ہمیں مکمل طور پر بااختیار بنانے کے لئے بھی منتر فراہم کرتی ہے۔ جناب ریڈی نے کہا کہ 1962 میں اس کے آغاز سے لے کر اب تک، آئی ٹی بی پی ہماری سرحدوں کی حفاظت کے فرائض انجام دیتا آ رہا ہے۔ خواہ کیسی بھی مشکلات ہوں، آئی ٹی بی پی کے جوان بلند حوصلے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ بھارت ماتا کی خدمت انجام دیتے ہیں۔
آئی ٹی بی پی کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے، جناب ریڈی نے کہا کہ فوج ہماری پہاڑی سرحدوں پر ناموافق اور ازحد دشوار گزار حالات میں بھی جوش و جذبے اور اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے نمٹنے کی بات ہو یا چھتیس گڑھ میں نکسلی انتہاپسندی سے نبردآزمائی، آئی ٹی بی پی نے عمدگی کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔
جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، مرکزی حکومت آئی ٹی بی پی کی اختیارکاری کے لئے عہد بستہ ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی مؤثر قیادت میں، وزارت داخلہ نے آئی ٹی بی پی کو مزید مؤثر اور ماڈرن بنانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ جناب ریڈی نے مطلع کیا ہے کہ داخلی امور کی وزارت نے 47 بارڈر آؤٹ پوسٹ کے قیام کے کے لئے منظوری دی ہے۔ اس سال 28 اقسام کی نئی گاڑیاں دستیاب کرائی گئیں۔ آئی ٹی بی پی کے لئے 7223 کروڑ روپئے کے بقدر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور انتظام کاری کے لئے 15 کروڑ روپئے سے زائد کی منظوری دی جا چکی ہے۔
جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ملک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کورونا وائرس وبائی مرض سے مقابلہ کر رہا ہے، اور آئی ٹی بی پی عملے نے بھی اس جدوجہد میں حصہ لیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران، آئی ٹی بی پی کےذریعہ دور دراز کے علاقوں میں آباد عوام کو ضروری اشیاء فراہم کرائی گئیں۔ انہوں نے ملک میں کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کے خلاف آئی ٹی بی پی کے ذریعہ دی گئیں بے لوث خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں آئی ٹی بی پی کو، چھترپور میں واقع کووِڈ۔19 کے سب سے بڑے ہسپتال، سردار پٹیل کووِڈ ہسپتال، چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جسے آئی ٹی بی پی نے بخوبی انجام دیتے ہوئے انسانی خدمت کی مثال قائم کی۔
جناب ریڈی نے یہ بھی کہا کہ خواہ چھتیس گڑھ میں نوجوانوں کو کھیل کود سے مربوط کرنا ہو، عوام کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرانا ہو یا دور دراز کے علاقوں میں طبی کیمپ قائم کرنا ہو، آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے بغیر تھکے کام کیا ہے۔ انہوں نے کئی کلو میٹر تک پیدل چل کر مریضوں کو ہسپتال پہنچاکر قیمتی انسانی زندگیوں کی حفاظت کی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور نے کہا کہ آئی ٹی بی پی نے حکومت ہند کی اسکیموں کو کامیاب بنانے میں بھی فعال کردار ادا کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایت پر، ماحولیات کے تحفظ کے لئے بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے۔ آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے فٹ انڈیا تحریک کے دوران عوام کو فٹ رہنے کی ترغیب فراہم کی۔ آئی ٹی بی پی نے ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے بھی غیر معمولی تعاون پیش کیا۔ ہماری اقتصادی ترقی کی رفتار کو سست کرنے کے لئے سرحد پار سے کی جانے والی کوششوں کو ناکام کرنے میں آئی ٹی بی پی نے اپنا کردار نبھایا ہے۔
آئی ٹی بی پی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب ریڈی نے کہا کہ وہ شہداء کے کنبوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ملک اور حکومت ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
جناب ریڈی نے آئی ٹی بی پی عملے کو چھ پریزینڈشئیل پولیس میڈلس اور قابل تحسین خدمات کے لئے 23 پولیس میڈلس پیش کیے۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ آئی ٹی بی پی جوانوں کی شجاعت اور قربانی کے لئے ملک کو ان پر فخر رہے گا اور ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا۔
اس سے قبل، آئی ٹی بی پی کے ڈائرکٹر جنرل جناب سرجیت سنگھ دیسوال نے مرکزی وزیر مملکت کو آئی ٹی بی پی کی حالیہ سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ جناب دیسوال نے کہا کہ آئی ٹی بی پی کی تجدیدکاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں، جس میں جدید گاڑیوں، جیکٹوں، ہلمیٹ، وغیرہ کی خریداری بھی شامل ہے۔ جناب دیسوال نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ آئی ٹی بی پی کو کووِڈ۔19 کے ناموافق حالات میں ملک کی خدمت انجام دینے کا موقع حاصل ہوا جس کے دوران صحتی خدمات کے علاوہ دیگر خدمات مفت فراہم کرائی گئیں۔
اس موقع پر، اس سال کے دوران فوج کی حصولیابیوں کو اجاگرکرنے والا ایک خصوصی یادگاری سالانہ جریدہ اور اتراکھنڈ کے مندروں، اداروں، سیاحتی مقامات، روحانی اور مذہبی مقامات کے بارے میں مختصر معلومات فراہم کرنے والی کتاب ’دیو بھومی اتراکھنڈ‘ کا اجراء بھی مہمان خصوصی کے ذریعہ کیا گیا۔
24 اکتوبر 1962 کو، بھارت ۔ چین جنگ کے دوران وجود میں آئی آئی ٹی بی پی بنیادی طور پر 3000 سے 18800 فٹ کی بلندی پر، بی او پی، ہمالیہ میں 3488 کلو میٹر طویل سرحدوں کو تحفظ فراہم کرانے کے فرائض انجام دیتا ہے۔ سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ، فوج کو اینٹی نکسل آپریشنوں اور سلامتی سے متعلق اندرونِ ملک دیگر امور کی انجام دہی کے فرائض سونپے جاتے ہیں۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:6684
(Release ID: 1667402)
Visitor Counter : 276