امور داخلہ کی وزارت
ویزا اور سفر سے متعلق پابندیوں میں سلسلہ وار رعایت
Posted On:
22 OCT 2020 12:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 اکتوبر2020: کووڈ۔19 وبائی امراض سے پیدا ہوئی صورتحال کے مدنظر حکومت ہند نے فروری 2020 سے ہی بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کے لئےمتعدد قدم اٹھائے تھے ۔
حکومت نے اب بھارت آنے والے یا یہاں سے باہر جانے والے غیرملکی شہریوں اور ہندوستانی شہریوں کی متعدد کٹیگری کے لئے ویزا اور سفر سے متعلق پابندیوں میں سلسلہ وار رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی لئے تمام او سی آئی اور پی آئی او کارڈ ہولڈرس اور کسی بھی مقصد سے بھارت آنے والے غیرملکی شہریوں ، سیاحتی ویزا کو چھوڑ کر ، کو مجاز ہوائی اڈوں اور سمندری بندرگاہوں کے ایمی گریشن چیک پوسٹ کے ذریعہ ہوائی یا آبی راستے سے بھارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں وندے بھارت مشن کے تحت چلنے والی پروازیں ، ایئرٹرانسپورٹ ببل انتظامات یا شہری ہوابازی کی وزارت کی اجازت سے چلائے جانے والے نان شیڈیول کمرشیئل فلائٹس شامل ہیں۔ تاہم ایسے تمام مسافروں کو کوارنٹائن اور دیگر ہیلتھ /کووڈ ۔19 معاملوں سے متعلق صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
اس سلسلے وار رعایت کے تحت حکومت ہند نے تمام موجودہ ویزا (الیکٹرانک ویزا ، ٹورسٹ ویزا اور میڈیکل ویزا کو چھوڑ کر) کو فوری اثر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ویزا کی مدت ختم ہوچکی ہے تو متعلقہ ہندوستانی مشن /پوسٹ سے مناسب کٹیگری کے تحت نیا ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ غیرملکی شہری جو طبی علاج کے لئے ہندوستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے میڈیکل اٹینڈنٹ سمیت میڈیکل ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ لہذا یہ فیصلہ غیرملکی شہریوں کو تجارت ، کانفرنس ، روزگار ، تعلیم ، تحقیق ، طبی مقاصد وغیرہ جیسے متعدد مقاصد کے لئے بھارت آنے کی سہولت عطا کرے گا۔
****
(م ن ۔ ق ت ۔ م ص)
(2020 22.10.)
U- 6616
(Release ID: 1666741)
Visitor Counter : 358
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada