صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان نے اہم سنگ میل عبور کیا
تقریباً تین ماہ میں پہلی بار گھٹ کر کووڈ کے نئے معاملے 50 ہزار سے بھی کم
مجموعی کیسوں میں 10 فیصد سے کم ایکٹیو معاملے
ایکٹیو معاملوں میں مزید کمی،اب 7.5 لاکھ سے کم
Posted On:
20 OCT 2020 11:09AM by PIB Delhi
ہندوستان نے کووڈ کے خلاف اپنی جنگ میں کئی اہم سنگ میل عبور کرلئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے تصدیق شدہ معاملوں میں کمی آئی ہے اور یہ 50 ہزار سے گھٹ کر 46790 ہوگئے ہیں۔ پچھلے تین ماہ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ 28 جولائی کو نئے معاملوں کی تعداد 47703 تھی۔
چونکہ بڑی تعداد میں کووڈ کے مریض ٹھیک ہورہے ہیں اور موت کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے پیش نظر ہندوستان میں ایکٹیو معاملوں میں روزانہ کمی ہورہی ہے۔
ایک دوسری بڑی حصولیابی یہ ہے کہ ایکٹیو معاملوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت ملک میں کل پازیٹیو معاملوں کی تعداد 7.5 لاکھ( 748538) ہے جو مجموعی تعداد کا 9.85 فیصد ہے۔
ایسا مرکز کے ذریعہ جامع اور ملک کثیر سطح پر ٹیسٹ ، روک تھام، موثر نگرانی، تلاش، تیزی سے اسپتال تک رسائی اور علاج کامعیاری پروٹوکول اپنانے کے تعلق سے اٹھائے گئے اقدامات پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی جانب سے اجتماعی طور پر اشتراک اور موثر کارروائی کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ یہ کامیابی ڈاکٹروں، پیرا میڈکز، فرنٹ لائن ورکرز اور کووڈ-19 کے دوسرے وائررز کی ملک بھر میں بے لوث خدمات فراہم کرنے کے نتیجہ میں حاصل ہوئی۔
ایکٹیو معاملوں میں کمی کے ساتھ ساتھ متاثرین کی صحت یابی میں بھی کافی تیزی آئی ہے۔ اب تک ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد 67 لاکھ(6733328) سے زائد ہے اس طرح ایکٹیو اور ٹھیک ہوئے معاملوں کی رفتار مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ جو 5984790 پر پہنچ گئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 69720مریض ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو رخصت ہوچکے ہیں۔ قومی سطح پر ٹھیک ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 88.63 فیصد ہوگئی ہے۔
ان میں سے 78 فیصد ٹھیک ہونے والوں کاتعلق 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
ایک دن میں سب سے زیادہ 15 ہزار سے زیادہ لوگ مہاراشٹر میں ٹھیک ہوئے ، دوسرے نمبر پر کرناٹک ہے جہاں 8 ہزار سے زیادہ مریض ایک دن میں ٹھیک ہوئے۔
75 فیصد نئے معاملوں کا تعلق 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ میں نئے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 587 لوگوں کی موت ہوئی، ان میں 81 فیصد کاتعلق 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ دوسرے دن بھی مرنے والوں کی تعداد 600 سے کم رہی۔ ایک دن میں سب سے زیادہ موتیں(125 اموت) مہاراشٹر میں ہوئیں۔
ہندوستان تنہا ایسا ملک ہے جہاں کووڈ سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور عالمی سطح پر جہاں موت کی شرح سب سے کم ہے، آج اس کی شرح 1.52 فیصد رہی۔ ایسا ایکٹیو معاملوں کے ٹھیک ہونے سے ممکن ہوسکا ہے۔
****
( م ن ۔ج ق ۔رض)
U- 6550
(Release ID: 1666092)
Visitor Counter : 249
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam