وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے مشرقی لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں ایک چینی فوجی کو پکڑا

Posted On: 19 OCT 2020 3:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19  اکتوبر 2020،          مشرقی لداخ کے  ڈیم چوک سیکٹر میں  19 اکتوبر 20201 کو  ایک پی ایل اے  فوجی  پکڑا گیا، جس کی شناخت کارپورل وانگ یا لونگ کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ فوجی ایل اے سی کے  پار بھٹکتا ہوا پکڑا گیا۔

پی ایل اے فوجی کو طبی مدد فراہم کرائی گئی ہے جس میں  موسم کی سختیوں سے بچنے کے لئے  گرم کپڑے، آکسیجن اور کھانا شامل ہے۔

پی ایل اے کی جانب سے  گمشدہ فوجی کے بارے  میں ایک درخواست بھی موصول ہوئی ہے۔ مقررہ پروٹوکول کے مطابق  رسمی کارروائی پوری کرنے کے بعد  اس کو چوشل۔ مولڈو میٹنگ پوائنٹ پر  چینی افسروں کے سپرد کردیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-6525

                          


(Release ID: 1665911) Visitor Counter : 173