وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب اور بھاری بارش کے سبب پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں بات چیت کی

Posted On: 16 OCT 2020 8:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16 /اکتوبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب اور بارش کے سبب پیداشدہ صورت حال کے بارے میں بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے جی سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب اور بھاری بارش کے سبب پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں بات کی۔ میرے خیالات اور دعائیں ان بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں جو اس صورت حال سے متاثر ہوئے ہیں۔ بچاؤ اور راحت رسانی سے متعلق جاری کاموں میں مرکز کی جانب سے مدد کا اعادہ کیا۔‘‘

 

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO.6474



(Release ID: 1665407) Visitor Counter : 121