بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بھارت اور ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے درمیان سامان کے نقل وحمل پر 40 فیصد ڈسکاؤنٹ میں ایک سال کی توسیع


اس ڈسکاؤنٹ کا اطلاق ایران کی شہید بہشتی بندرگاہ سے جے این پی ٹی اور دین دیال بندرگاہ تک آنے جانے والے سامان کی لدائی اُترائی پر ہوگا

Posted On: 16 OCT 2020 3:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 اکتوبر       جہاز رانی کی وزارت نے سامان اور جہاز سے متعلق  سامان کے سمندری نقل وحمل اور جہازوں سے متعلق چارجوں میں 40 فیصد ڈسکاؤنٹ کی موجودہ شرح میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کردی ہے۔ اس کا اطلاق اس سامان پر ہوگا جو  ایران کی شہید بہشتی بندرگاہ، چاہ بہار سے جواہر لال نہروں بندرگاہ اور دین دیال بندرگاہ تک  لیا لے جایا جائے گا۔

رعایتی ویسل رلیٹڈ چارجز (وی آر سی) کا اطلاق بھی متناسب طور پر ہوگا بشرطیکہ جہاز میں سامان کی لدائی شہید بہشتی بندرگاہ کے لیے کم از کم 20 ٹی ای یوز یا 5000 ایم ٹی ہو۔

 یہ بندرگاہیں انڈین پورٹس گلوبل لمیٹڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کا معیاری طریقہ(ایس او پی) تیار کریں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ڈسکاؤنٹ اس سامان کے لیے دیا جارہا ہے جو چاہ بہار بندرگاہ کے شہید بہشتی ٹرمنل پر لادا یا اتارا جارہا ہے۔

ڈسکاؤنٹ کی مدت میں توسیع کا مقصد ایران کی چاہ بہاربندرگاہ کے ٹرمنل شہید بہشتی کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا ہے۔ اس سے شہید بہشتی بندرگاہ کے لیے جواہر لال نہرو بندرگاہ اور دین دیال بندرگاہ  سے سامان کی سمندری راستے سے لدائی اترائی کو فروغ حاصل ہوگا۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6466      



(Release ID: 1665397) Visitor Counter : 176