ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے این ایم ڈی سی لمیٹڈ سے ناگرنار اسٹیل پلانٹ کو الگ کرنے اور الگ کی گئی کمپنی سے اسٹریٹیجک سرمایہ کشی کو منظوری دی
Posted On:
14 OCT 2020 4:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 /اکتوبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے نیشنل مینرلس ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) لمیٹڈ سے ناگرنار اسٹیل پلانٹ (این ایس پی) کو الگ کرنے اور الگ کی گئی کمپنی میں موجود بھارت سرکار کی پوری حصے داری کو ایک اسٹریٹیجک خریدار کے لئے فروخت کے ذریعے اس کی اسٹریٹیجک سرمایہ کشی کو اپنی اصولی منظوری دے دی ہے۔
ناگرنار اسٹیل پلانٹ چھتیس گڑھ میں بستر ضلع کے ناگر نار میں این ایم ڈی سی کے ذریعے قائم تین ملین سالانہ صلاحیت والا ایک مربوط اسٹیل پلانٹ ہے۔ یہ پلانٹ 1980 ایکڑ علاقوں میں پھیلا ہوا ہے اور اس کی ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 23140 کروڑ روپئے (14.07.2020 کے مطابق) ہے۔ مذکورہ تاریخ تک این ایم ڈی سی نے اس پروجیکٹ پر 17186 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں سے 16662 کروڑ روپئے این ایم ڈی سی نے اپنے فنڈ سے اور 524 کروڑ روپئے بونڈ مارکیٹ سے اکٹھا کئے گئے ہیں۔
اس منظوری کے ساتھ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے این ایم ڈی سی کی ایک اکائی کے طور پر ناگرنار اسٹیٹ پلانٹ میں سرمایہ کاری کے لئے 27 اکتوبر 2016 کو لئے گئے اپنے سابقہ فیصلے میں بھی ترمیم کی ہے۔
این ایس پی کو اس کی سرمایہ کشی سے پہلے ایک الگ کمپنی کی شکل میں الگ کرنے کی تجویز کے درج ذیل قواعد ہیں:
-
- اس علاحدگی سے، این ایم ڈی سی کان کنی کی اپنی اصل سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرسکتا ہے۔
- علاحدگی کے بعد، این ایس پی ایک الگ کمپنی ہوگی اور این ایم ڈی سی اور این ایس پی کے مینجمنٹ اپنے متعلقہ آپریشنز اور مالی کارکردگی کے لئے ذمے دار ہوں گے۔ این ایم ڈی سی کے حصص دار اپنے حصص کے تناسب میں الگ کی گئی کمپنی (این ایس پی) کے بھی حصص دار ہوں گے۔
- علاحدگی کے بعد سرمایہ کار این ایم ڈی سی اور این ایس پی کے آپریشنز اور کیش فلو کو بہتر ڈھنگ سے دیکھ سکیں گے۔
- سرمایہ جاتی حصول یابیوں کے نقطہ نظر سے اس علاحدگی کا ٹیکس سے کوئی لینا دینا بھی نہیں ہوگا۔
اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کے مطابق علاحدگی اور سرمایہ کشی کا عمل ایک ساتھ شروع کیا جائے گا اور الگ کی گئی کمپنی (این ایس پی) کی سرمایہ کشی کا کام ستمبر 2021 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
این ایم ڈی سی فولاد کی وزارت کے تحت ایک فہرست بند مرکزی زمرے کی سرکاری کمپنی ہے اور اس کمپنی میں حکومت ہند کی 69.65 فیصد کی حصے داری ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 6377
14.10.2020
(Release ID: 1664633)
Visitor Counter : 153
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu