جل شکتی وزارت

وزیراعظم ،نریندرمودی کی سرپرستی اورقیادت  میں ،  جل شکتی کے مرکزی وزیرنے اسکولوں اورآنگن واڑی مراکز تک پائپ لائن کے ذریعہ پینے کا پانی مہیاکرانے کے لئے 100دن کے مشن موڈ مہم کا آغاز کیا


وزیراعظم جناب نریندرمودی نے  تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ 100دن کی اس مہم کا بہتراستعمال کریں تاکہ عوامی اداروں تک پائپ لائن کے ذریعہ پینے کاپانی  پہنچانے کے منصوبے کو یقینی بنایاجاسکے 

Posted On: 02 OCT 2020 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،02؍اکتوبر:وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سرپرستی اوربہترین قیادت میں جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے گذشتہ 02اکتوبر ،2020کو پورے ملک میں اسکولی بچوں پینے کا صاف وشفاف پانی مہیاکرانے کی غرض سے خاص طورپرمشن موڈ کمپین کا آغاز کیا ، جس کے تحت 100دن کی مختصرمدت میں پورے ملک میں تمام اسکولوں اورآنگن واڑی مراکز کو پائپ لائن کے ذریعہ پینے کا صاف پانی مہیاکرانے کو یقینی بنایاجائے گا۔اس مہم کی ابتدا وزیراعظم نے 29ستمبر ،2020کو اس وقت کی جب انھوں نے گرام پنچایتوں اورپانی سمیتوں کے لئے جل جیون مشن کو نافذ کرنے کے لئے  مارگ درشیکاجاری کی ۔ وزیراعظم نے اس کے لئے 2اکتوبر ،2020کو 100دن کی مہم جاری کی تاکہ ملک گیرسطح پراسکولوں اورآنگن واڑی مراکز کو پائپ لائن کے ذریعہ صاف پانی مہیاکرانے کو یقینی بنایاجاسکے ۔ انھوں نے ریاستوں سے یہ اپیل کی کہ وہ اس مہم کا بہترطورپراستعمال کرکے ان عوامی اداروں تک پینے کا صاف پانی پائپ لائن کے ذریعہ پہنچانے کو یقینی بنائیں ۔ بچوں کو محفوظ پانی مہیاکرانے کو اولیت اس لئے دی جارہی ہے کیونکہ ان میں پانی سے ہونے والی بیماریاں زیادہ اثرکرتی ہیں ۔ چنانچہ جل جیون مشن کے تحت اسکولوں ۔ آنگن واڑی مراکز اورطبی مراکز وغیرہ پرپائپ لائن کے ذریعہ صاف پانی مہیاکرانے کا یہ منصوبہ تیارکیاگیاہے ۔

 

اس کے لئے نیشنل جل جیون مشن میں تمام ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے رابطہ قائم کررکھاہے تاکہ اس مہم کے دوران گرام سبھاؤں کو اس بات کے لئے تیارکیاجاسکے کہ وہ جسقدرجلد ممکن ہو اسکولوں ۔آنگن واڑی مراکز اور گاوں کے دوسرے عوامی اداروں تک صاف پانی پہنچانے کی مہم کے تعلق سے تجاویز کو منظوری دیں ۔ اس نظم اوررکھ رکھاؤ گرام پنچایت /اس کی ذیلی کمیٹیوں ، ویلج واٹراینڈ سینی  ٹیشن کمیٹی یا پانی سمیتی کے ہاتھ میں ہوگا۔ بچوں تک صاف پانی پہنچانے کی مہم میں زیادہ عرصہ لگ سکتاہے ۔ اس صورت میں ان کی صحت اورمجموعی ترقی پرمنفی اثرات پڑسکتے ہیں ۔ اس بات کوپیش نظررکھتے ہوئے 100دن کی یہ مہم شروع کی گئی ہے تاکہ اس مہم کو جس قدرجلد ممکن ہو اختتام تک پہنچایاجاسکے ۔اور  بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کے 151ویں یوم پیدائش پریہ بہترین خراج ہوگا۔

جل جیون مشن کے تحت 2024تک تمام دیہی علاقوں تک پائپ لائن پہنچانے اورہرگھرمیں اس کا کنکشن لگانے کامنصوبہ ہے ۔ اس مشن کے تحت خواتین اور بچوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی ۔ بچوں کو صاف پانی پہنچانے کو یقینی بنانے کو اولیت اس لئے دی گئی ہے کہ پانی سے ہونے والی بیماریوں جیسے کالرا، ٹائفائیڈ ، دست  آنے جیسی بیماریوں کے وہی سب سے زیادہ شکارہوتے ہیں ۔ مسلسل گندہ پانی پینے سے ان ہی بچوں کی صحت پر جو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ، وہ آگے چل کران کی صحت کے لئے خطرناک ہوجاتے ہیں ۔ اس مشن کے ذریعہ ان تمام مسائل کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے ایسے میں تمام گرام پنچایتوں اور/اس کی ذیلی کمیٹیوں کو اس مشن میں برابرکی شراکت داری کرنی چاہیئے تاکہ اسے مکمل طورپر کامیابی سے ہمکنارکرکے معاشرے کے سب سے اہم حصے کی صحت کو یقینی بنایاجاسکے ۔

  • ***************

)م ن۔ق ج ۔ ع آ: 14.10.2020)

U-6363



(Release ID: 1664307) Visitor Counter : 146