نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اورنیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیامشترکہ طور پر نیشنل شوٹنگ کیمپ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری نبھائیں گے، اس کے لیے محفوظ بائیوببل میں تربیت جاری ہے۔

Posted On: 13 OCT 2020 1:17PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 13/اکتوبر 2020 /  اولمپک شوٹرس کے لیے نیشنل شوٹنگ کیمپ  کا انعقاد ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں کیا جائے گا، جس کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا ہے۔ دو ماہ کی مدت کے لیے چلنے والا یہ کیمپ 15 اکتوبر سے 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایتھلیٹ کے محفوظ طریقے سے  تربیت اور پریکٹس کے لیے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک محفوظ بائیوببل بنائے  رکھنے  کی ذمہ داری اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) کی ہوگی، جو کہ  اسٹینڈر ڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) پر عمل کریں گے۔

شوٹنگ رینج کے رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج کے ایڈمنسٹریٹر کی ہی ہے۔ حفاظت کے پیش نظر شوٹنگ رینج کے احاطے کوکیمپرز اور رینج  اہلکاروں کے درمیان رابطہ کو کم سے کم کرنے  کے لیے خطرے کے نوعیت کے اعتبار سے گرین، اورینج، ایلو اور ریڈ زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

این آر اے آئی کھیل کے مقام کے قریب ہی واقع ایک ہوٹل میں قیام وطعام کا بندوبست کرے گی، جس کے لیے موجودہ اصولوں کے مطابق ایس اے آئی تعاون کرے گی۔ ہوٹل سے شوٹنگ رینج میں داخلے کے مقام پر محفوظ بائیوببل کو برقرار رکھنے کےلیے ایس او پی پر عمل کرنا این آر اے آئی کی ذمہ داری ہوگی۔  این آر اے آئی نے کورنٹائن کا پروگرام تیار کیا ہے، جس میں دلی-این سی آر سے باہر سے آنے والے شوٹرز /کوچز کو 7 دن کے لیے ایک  ہوٹل میں کورنٹائن کیا جائے گا۔ دلی- این سی آر میں رہنے والے شوٹرز/ کوچز کو  7 دن کی کورنٹائن کی مدت کے لیے اپنے ٹھہرنے کے مقام پر  کورنٹائن/ سیلف آئیسولیشن  میں رکھنا ہوگا۔اس کے بعد وہ کیمپ کی پوری مدت کے دوران ہوٹل میں کیمپرز کے ساتھ شریک ہوسکتے ہیں۔

این آر اے آئی کے سکریٹری راجیوبھاٹیا نے کہا کہ ‘ایس اےآئی کے ذریعے  جاری کیے گئے ایس او پی  میں تحفظ کے طور طریقے  بہت جامع ہیں۔  مارچ میں ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے یہ پہلا نیشنل کیمپ ہوگا۔  محفوظ اور آرام دہ ماحول میں کارکردگی کے مظاہرے کے لیے  شوٹرز کے واسطے تمام اقدامات کیے گیے ہیں’۔

تمام شوٹرز اور کوچز کا لازمی طور پر کووڈ-19 ٹسٹ کرایا جائے گا، جو کہ ہوٹل میں  ہوگا اور اس کا انتظام این آر اے آئی کے ذریعے کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ا گ ۔  ت ع )

    (13-10-2020 )

U.No.6329



(Release ID: 1663964) Visitor Counter : 159