صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت اب بھی سب سے کم تر فی ملین معاملے اور فی ملین اموات اور سب سے زیادہ ٹیسٹنگ والے ممالک میں شامل


فعال معاملے کی کم سطح کا سلسلہ لگاتار جاری
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55342نئے معاملے

Posted On: 13 OCT 2020 12:32PM by PIB Delhi

 

مرکزی حکومت اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان بہتر تال میل اور پوری توجہ کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر ایسا ملک بن گیا ہے، جہاں فی ملین معاملوں اور فی ملین اموات کی شرح سب سے کم ہے۔

عالمی پیمانے پر جہاں فی ملین معاملے 4794 ہیں، وہیں بھارت میں یہ تعداد 5199 ہے۔برطانیہ، روس، جنوبی افریقہ، امریکہ اور برازیل میں یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔

 

0001.jpg

 

بھارت میں فی ملین اموات 79 ہیں، جبکہ عالمی اوسط 138 ہے۔

 

0002.jpg

 

مجموعی طورپر جانچ کے معاملے میں بھارت سر فہرست ممالک میں سے ایک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10,73,014ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک کئے گئے ٹیسٹ کی کل تعداد 8.89کروڑ (8,89,45,107) پہنچ گئی ہے۔

تسلسل کی بنیاد پر ہونے والی جانچ کی اعلیٰ تعداد نے مرض کی جلد شناخت اور وقت پر علاج میں مدد کی ہے، جس سے صحت یابی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور شرح اموات کم ہوئی ہے۔

 

0003.jpg

 

امریکہ، برطانیہ، روس ، فرانس وغیرہ جیسے اعلیٰ آمدنی والے ممالک کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کرنا ناانصافی ہوگا، کیونکہ یہ ممالک ایک جیسے نہیں ہے۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملک کی آبادی کے درمیان وسائل کی تقسیم کی وجہ سے سب کو یکساں سہولیات حاصل نہیں ہوپاتی۔فی ملین افراد کو ڈاکٹروں اور نرسوں کی دستیابی اور صحت پر خرچ ہونے والی جی ڈی پی کی فیصد کے معاملے میں بھی اعلیٰ آمدنی والے ممالک کے ساتھ بھارت کا موازنہ کرنا درست نہیں ہوگا۔وسیع منظر نامے کو دیکھتے ہوئے بھارت نے کووڈ-19کے نظم میں اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران عوامی  صحت سے متعلق جو حکمت عملی اپنائی ہے، اس کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔

بھارت میں نئے تصدیق شدہ معاملوں میں لگاتار کمی آرہی ہے۔ ملک کے اندر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55342 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

روزانہ کے معاملوں میں کمی ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شراکت داری اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ ، فوری نشان دہی اور نگرانی ، اسپتال میں بھرتی کرانا اور اسٹینڈرڈ ٹریٹمنٹ پروٹوکول جیسی مرکز کی جامع حکمت عملی کے سبب ممکن ہوئی ہے، جس نے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں بہتر علاج اور گھر پر علیحدگی کو یقینی بنایا ہے۔

گزشتہ پانچ ہفتوں سے روزانہ کے اوسط نئے معاملوں میں لگاتار کمی آئی ہے۔ ہفتہ وار اوسط روزانہ کے نئے معاملے جو ستمبر کے دوسرے ہفتے میں 92830 تھے، وہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں گھٹ کر 70144 ہوگئے۔

 

0004.jpg

 

بھارت میں فعال معاملے میں لگاتار کمی آرہی ہے۔فی الحال ملک میں کل مثبت معاملے 11.69فیصد کے ساتھ 8,38,729ہیں۔پچھلے لگاتار  پانچ دنوں سے فعال معاملے 9لاکھ سے کم ہیں۔

نئے تصدیق شدہ معاملوں میں سے 76فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔نئے ریکارڈ شدہ معاملے اب مہاراشٹر کے بجائے کرناٹک سے سامنے آرہے ہیں۔ دونوں ریاستوں کو ملاکر نئے معاملوں کی تعداد 7000سے زیادہ ہے۔ جن ریاستوں میں زیادہ معاملے درج کئے جارہے ہیں، ان میں کرناٹک، کیرالہ، راجستھان، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ سر فہرست ہیں۔

 

0005.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 77760 نئے لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ کل صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زیادہ(62,27,295) ہوچکی ہے۔ ایک ہی دن میں صحت یاب ہونے والوں کی اعلیٰ تعداد قومی صحت یابی کی شرح میں لگاتار اضافہ کا بھی سبب ہے، جو کہ اس وقت 86.78فیصد ہے۔

نئے درج کئے گئے معاملوں میں سے 78 فیصد دس ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

مہاراشٹر میں ابھی سب سے زیادہ ، ایک دن میں15000سے زیادہ لوگ صحت یاب ہورہے ہیں، جس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے، جہاں پر روزانہ صحت یابی کی تعداد 12000سے زیادہ ہے۔

 

0006.jpg

 

گزشتہ لگاتاردس دنوں سے کووڈ-19 کے سبب ہونے والی اموات 1000 سے کم  رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 706اموات درج کی گئی ہیں، ان میں سے تقریباً 79 فیصد دس ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتطام علاقوں سے ہے۔

23 فیصد سے زیادہ نئی اموات (165 اموات)مہاراشٹر میں درج کی گئی ہیں۔

 

0007.jpg

 

********

م ن۔ق ت۔ن ع

(U: 6326)


(Release ID: 1663954) Visitor Counter : 278