وزارات ثقافت

وزیر اعظم کَل ایک ورچوئل تقریب کے ذریعے محترمہ وجے راجے سندھیا کے اعزاز میں 100 روپئے کا ایک یادگاری سکہ جاری کریں گے

Posted On: 11 OCT 2020 3:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 اکتوبر،      وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 12 اکتوبر 2020 کو ایک ورچوئل تقریب کے ذریعے محترمہ وجے راجے سندھیا کے اعزاز میں 100 روپئے کا ایک یادگاری سکہ جاری کریں گے۔ محترمہ وجے راجے سندھیا گوالیار کی راج ماتا کے طور پر معروف ہیں۔ یہ سکہ محترمہ وجے راجے سندھیا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب کے موقع جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ خصوصی یادگاری سکہ ان تقریبات کے ایک حصے کے طور پر وزارت خزانہ نے تیار کیا ہے۔ اس سکے کو کَل ان کی یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب میں وزیر اعظم جاری کریں گے۔ محترمہ کے سندھیا کے اہل خانہ دیگر معززین کے ساتھ ملک بھر میں مختلف مقامات سے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

***************

م ن۔ اگ ۔ ر ا  

U:6276      


(Release ID: 1663632) Visitor Counter : 120