وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے دیسی ساخت کے ترقی یافتہ اینٹی ریڈی ایشن میز ائل (RUDRAM) کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا
Posted On:
09 OCT 2020 3:12PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 9/اکتوبر 2020 / نئی نسل کے اینٹی ریڈی ایشن میزائل (RUDRAM) کا آج اڑیسہ کے ساحل پر وہیلر آئی لینڈ پر واقع تابکاری کے ہدف پر کامیابی کے ساتھ اڑان کا تجربہ کیا گیا۔ یہ میزائل ایس یو 30 ایم کے ون لڑاکا طیارے سے لانچ کیا گیا۔
دفاعی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ تیار کردہ انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) کے لئے ملک کا یہ پہلا دیسی تابکاری مخالف میزائل ہے۔ یہ میزائل ایس یو 30 ایم کے ون لڑاکا طیارے پر لانچ پلیٹ فارم کی حیثیت سے مربوط ہے ، جس میں لانچ کے حالات کی بنیاد پر مختلف حدود کی صلاحیت موجود ہے۔ اس میں حتمی حملے کیلئے غیر فعال ہومنگ ہیڈ کے ساتھ آئی این ایس-جی پی ایس نیوی گیشن ہے۔ RUDRAM نے تابکاری کے ہدف کو پن پوائنٹ کی درستگی سے نشانہ بنایا۔
غیر فعال ہومنگ ہیڈ پروگرام کے مطابق یہ اینٹی ریڈی ایشن میزائل مقرر شدہ اور ایک وسیع بینڈ پر اہداف کا پتہ لگانے ، ان کی درجہ بندی کرنے اور ان کی شمولیت کرسکتا ہے۔ یہ میزائل آئی اے ایف کے لئے ایک مضبوط ہتھیار ہے ،جس میں دشمنوں کے فضائی دفاع کو دبانے کے لیے بڑے اسٹینڈ آف سلسلے سے موثر انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ، ملک نے دشمن کے راڈار ، مواصلاتی مقامات اور دیگر آرایف اخراج کے اہداف کو بے اثر کرنے کے لیے طویل فاصلے سے مارکرنے والے اینٹی ریڈی ایشن میزائل تیار کرنے کے لئے دیسی صلاحیت پیدا کرلی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ج ق ۔ ت ع )
U.NO.6231
(Release ID: 1663110)
Visitor Counter : 297