صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی 10 لاکھ آبادی پر روزانہ 140 سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں


22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی شرح قومی اوسط سے کم پائے جانے کی خبر ملی ہے

Posted On: 08 OCT 2020 11:20AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08 اکتوبر ،2020   /بھارت میں جنوری 2020 سے کووڈ –19 کی جانچ سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملک کی جانچ کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب ہر روز 15 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جا سکتی ہے۔

بھارت نے فی دس لاکھ آبادی پر روزانہ 140 ٹیسٹ کے عالمی صحت تنظیم کے مشورے کو پورا کرنے میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عالمی صحت تنظیم نے کووڈ – 19 کے تناظر میں صحت عامہ اور سماجی اقدامات کے سلسلے میں صحت عامہ کے طریقۂ کار پر اپنے رہنما نوٹ میں مشتبہ مریضوں کی جامع نگرانی کے لیے اس حکمت عملی کا مشورہ دیا ہے۔

دیگر حصولیابیوں میں 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جانچ کی تجویز کی گئی تعداد سے زیادہ ٹیسٹ کیے ہیں۔ فی دس لاکھ آبادی پر روزارنہ جانچ کی قومی اوسط 865 ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  تقریباً  12 لاکھ ٹیسٹ کیے گیے ۔ پچھلے 24 گھنٹے میں  جو 1194321 ٹیسٹ کیے گیے ہیں ان کے بعد اجتماعی ٹیسٹ  کی تعداد 8.34 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے (83465975)۔

7 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتطام علاقوں کی طرف سے جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی شرح 4 فیصد سے کم بتائی گئی ہے۔

یہ مرکزی حکومت  کی کامیاب جانچ ، مریضوں کا پتا لگانے ، ان کا علاج کرنے اور ٹکنالوجی ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اپنائے جانے کا  نتیجہ ہے۔

 

 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں  کی شرح قومی سطح سے کم ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی اجتماعی شرح  1.19 فیصد ہے اور اس میں لگاتار کمی آتی جا رہی ہے۔

نئے تصدیق شدہ کیسوں کی بنسبت صحت یاب مریضوں کی شرح میں اضافہ برقرار ہے اور پچھلے 24 گھنٹے میں  ایک دن میں 83011 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ نئے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 78524 ہے۔ کل صحتیاب مریضوں کی تعداد 5827704 ہے۔

پچھلے لگاتار  17 دن سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے کم ہے۔ فی الحال زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک میں متاثرہ کل مریضوں کی تعداد 902425 کا محض 13.20 فیصد ہے۔

تازہ صحتیاب مریضوں میں سے 75 فیصد کا تعلق دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر میں ہی ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے۔

 

نئے کیسوں میں سے 79 فیصد کیس دس ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں ۔ مہاراشٹر میں  اب بھی نئے کیسوں کی تعداد  سب سے زیادہ ہے۔ یہاں 14000 سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں تقریباً 11000 کیسز ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹے میں 971 اموات کی خبر ہے۔

ان میں سے تقریباً 82 فیصد کا تعلق دس ریاستوں اور مرکز  کے زیر انتظام علاقوں مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال، اتر پردیش، دلی، آندھرا پردیش، پنجاب ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش سے ہے۔

نئی 36 فیصد سے زیادہ اموات کی خبر مہاراشٹر سے ملی ہے (355 اموات)۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6191

 


(Release ID: 1662766) Visitor Counter : 178