کابینہ
کابینہ نے زولوجیکل سروے آف انڈیا اور کناڈا کے ایک غیر منافع بخش کارپوریشن، انٹرنیشنل بار کوڈ آف لائف کے درمیان مفاہمت نامہ کو منظوری دی
Posted On:
07 OCT 2020 4:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07 اکتوبر: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے تحت آنے والے زولوجیکل سروے آف انڈیا (زیڈ ایس آئی) اور کناڈا کے ایک غیر منافع بخش کارپوریشن، انٹرنیشنل بار کوڈ آف لائف (آئی بی او ایل) کے درمیان جون 2020 کو دستخط ہوئے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) کے بارے میں جانکاری دی۔
زیڈ ایس آئی اور آئی بی او ایل، ڈی این اے بار کوڈنگ میں آگے کی کوششوں کے لیے ایک ساتھ آئے ہیں۔ ڈی این اے بار کوڈنگ ہم معیار جینیاتی خطوں کے چھوٹے ٹکڑے کی ترتیب اور حوالہ جاتی ڈیٹابیس کے لیے انفرادی ترتیبوں کا موازنہ کرکے انواع کی تیزی اور درستگی کے ساتھ شناخت کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ آئی بی او ایل ایک تحقیقی تعاون ہے، جس میں ایسے ممالک شامل ہیں جنہوں نے عالمی حوالہ جاتی ڈیٹا بیس کی توسیع، انفارمیٹکس پلیٹ فارموں کی ترقی، اور/یا حیاتی تنوع کی ایجاد، تجزیہ، اور تذکرہ میں حوالہ جاتی لائبریری کے استعمال کے لیے ضروری تجزیاتی پروٹوکول کو قابل بنانے کے لیے انسانی اور مالیاتی دونوں وسائل کو استعمال کیا ہے۔ مفاہمت نامہ سے زیڈ ایس آئی بایو اسکین اور پلینیٹری بایو ڈائیورسٹی مشن جیسے عالمی سطح کے پروگراموں میں حصہ لینے کے قابل ہو سکے گا۔
**************
م ن ۔ ق ت
U: 6154
(Release ID: 1662542)
Visitor Counter : 183
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam