کابینہ
بھارت اور جاپان کے درمیان سائبر سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کے معاہدہ پر دستخط
Posted On:
07 OCT 2020 4:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07 اکتوبر: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور جاپان کے درمیان سائبر سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کے معاہدہ (ایم او سی) پر دستخط کرنے کے لیے اپنی منظوری دے دی ہے۔
ایم او سی باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھائے گا، جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ سائبر اسپیس کے شعبہ میں صلاحیت سازی، اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ، ابھرتی ٹیکنالوجیز میں تعاون، سائبر سکیورٹی کے خطرات/واقعات اور بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین طریقوں، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) انفراسٹرکچر وغیرہ کی حفاظت کے لیے سائبر خطرات کو کم کرنے کے واسطے عملی تعاون کے لیے مشترکہ میکانزم تیار کرنا شامل ہے۔
بھارت اور جاپان ایک کھلے، بین تعامل پذیر، آزاد، غیر جانبدار، محفوظ اور قابل اعتماد سائبر اسپیس ماحول اور اختراع، اقتصادی ترقی اور تجارت و کاروبار کے ایک انجن کے طور پر انٹرنیٹ کو فروغ دینے کے لیے پابند عہد ہیں جو ان کے متعلقہ گھریلو قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں اور ان کی ہمہ گیر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے موافق ہوگا۔
ایم او سی کے ذریعے دونوں فریق اقوام متحدہ میں بین الاقوامی شعبہ میں تعاون، آئی سی ٹی پیداوار کی سپلائی چین کی جامعیت کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینے اور بات چیت اور حکمت عملیوں کو شیئر کرنے، حکومت سے حکومت اور تجارت سے تجارت تعاون کے توسط سے آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو مضبوط کرنے، انٹرنیٹ گورننس پلیٹ فارموں پر مسلسل مذاکرات اور وابستگی اور ان پلیٹ فارموں پر دونوں ممالک کے تمام وابستگان کے ذریعے سرگرم حصہ داری کی حمایت کی توثیق کرتے ہیں۔
**************
م ن ۔ ق ت
U: 6152
(Release ID: 1662539)
Visitor Counter : 178
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam