صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں مسلسل گیارہویں دن دس لاکھ سے کم رہے فعال معاملے


صرف 12 دنوں میں دس لاکھ ریکوری ہوئیں

Posted On: 02 OCT 2020 12:09PM by PIB Delhi

بھارت میں مسلسل گیارہویں دن فعال معاملوں کی تعداد دس سے نیچے برقرار ہے۔

آج فعال معاملوں کی تعداد 9,42,217 درج کی گئی۔

ہرروز بہت زیادہ تعداد میں کووڈ مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی بھارت میں روزانہ اعلی سطح کی بازیابی  کا رجحان بھی مسلسل برقرار ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 78,877 بازیابی ہوئی ہے۔اس سے قومی بازیابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،جو حال میں 83.70 فیصد ہے۔

بھارت میں آج تک کل 53,52,078 بازیابی ہوئی ہیں۔ صرف 12 دنوں میں دس لاکھ بازیابی ہوئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی ،بھارت دنیا میں سب سے زیادہ کووڈ مریضوں کی زیادہ سے زیادہ بازیابی کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا مقام بنائے ہوئے ہے۔

فعال معاملوں کا 76.62فیصد دس ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔

آج کی تاریخ میں،ملک میں کل فعال معاملوں کا صرف 14.74فیصد ہے۔ ریاستوں کی فہرست میں مہاراشٹر سب سے اوپر ہے اور یہاں 2.5 لاکھ سے زیادہ معاملے ہیں۔ کرناٹک میں ایک لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔

ملک کی 14 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 5,000سے کم فعال معاملے ہیں۔

 

ملک کی 14 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 5,000سے کم فعال معاملے ہیں۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کُل 81,484 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

نئے معاملوں میں سے 78.07 فیصد معاملے دس ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 16,000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔کرناٹک میں تقریباً 10,000 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کیرالہ میں 8,000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریکوری کے نئے معاملوں میں  72 فیصد ریکوری دس  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں میں ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ریکوری ہوئی ہیں ،جبکہ آندھرا پردیش اور کرناٹک میں اس کے بعد ریکوری ہوئی ہے۔

ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 1,095 اموات درج کی گئی ہیں۔

ان میں سے 83.37 اموات در ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔

کل مہاراشٹر میں 36 فیصد اموات ہوئی ہیں۔مہاراشٹر میں 394 اموات ہوئی ہیں ، اس کے بعد کرناٹک میں 130 اموات ہوئی ہیں۔

************

ن م :ا م

U:6033


(Release ID: 1661216) Visitor Counter : 142