وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ کا 88واں یوم تاسیس : فضائی نمائش
Posted On:
02 OCT 2020 12:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02 اکتوبر ، 2020 / بھارتی فضائیہ 8 اکتوبر 2020 کو اپنا 88واں یوم تاسیس منائے گی۔ مختلف طیاروں کے ذریعے شاندار کرتب بھارتی فضائیہ کے دن کی پریڈ و انویسٹیچر تقریب کا اہم حصہ ہوں گے۔ یہ تقریب غازی آباد کے بھارتی فضائیہ کے ہنڈن ٹھکانے پر منعقد کی جائے گی۔ اس نمائش کی رہرسل یکم اکتوبر 2020 جمعرات کو کی جائے گی۔ جس عام علاقے پر فضائیہ کے ہوائی جہاز نیچی سطح پر اڑان بھریں گے وہ ہیں وزیر پور پُل، کراول نگر، افضل پور، ہنڈن، شاملی، جیونا، چاندی نگر، ہنڈن، ہاپوڑ، پیلخوا، غازی آباد، ہنڈن۔
پرندے خاص طور پر نیچی سطح پر اڑتے ہوئے طیاروں کے لیے شدید خطرہ ہوتے ہیں۔ کھلی جگہوں پر کھانے کی چیزیں پھینکے جانے سے پرندے اس طرف راغب ہوتے ہیں۔ طیاروں ، پائلٹوں اور زمین پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی فضائیہ نے دلی ، غازی آباد اور اس کے نواحی علاقوں کے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کھانے کی چیزیں اور کچرا کھلی جگہوں پر نہ پھینکیں۔ اس کے علاوہ اگر انہیں مرے ہوئے جانور کھلی جگہوں پر پڑے ہوئے ملے تو وہ اسے وہاں سے ہٹوانے کے لیے اس معاملے کو فضائیہ کی قریب طرین شاخ / پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں اور پرندوں کے خطرے سے نمٹنے کی ٹیم (بی ایچ سی ٹی) کے انچارج کو اس نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کریں : 9559898964۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔10۔ 02
U – 6026
(Release ID: 1661207)
Visitor Counter : 168