جل شکتی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام گاؤں کے سرپنچوں اور گرام پردھانوں سے اپیل کی کہ وہ دیہاتوں میں جل جیون مشن کے موثر نفاذ کی طرف اپنی کوششوں کو جاری رکھیں تاکہ ہر گھر خصوصاً غریب طبقات کو نل کا پانی مہیا کیا جاسکے

Posted On: 01 OCT 2020 5:21PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی، یکم اکتوبر  2020/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 29 مارچ ، 2020 ء کو ایک خط کے ذریعہ ملک کے تمام سرپنچوں / گرام پردھانوں تک جل جیون مشن (جے جے ایم) کے زیادہ موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے رابطہ کیا۔ مشن کا ہدف - ہر گھر جل کو تمام سرپنچ / پردھان / دیہاتی برادری کے رہنماؤں کی مدد سے پوری طرح سے شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہ اس کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس مشن کی کامیابی کے لئے لوگوں کی جانب سے جو کردار ادا کیا گیا وہ تاریخ تشکیل کررہا ہے۔ اس مشن کے ذریعے نہ صرف پانی کی فراہمی کے مسئلے پر توجہ دی جائے گی بلکہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسے ہیضے ، پیچش ، اسہال ، انسیفلائٹس ، ٹائیفائیڈ وغیرہ سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی ، اس کے علاوہ جب مویشیوں کو محفوظ اور صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔ ، اس سے نہ صرف ان کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں بھی  مدد ملتی ہے۔ اس طرح کنبوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے لوگوں اور گرام پنچایتوں سے جل جیون مشن کو لوگوں کی تحریک بنانے کی اپیل کی۔

خط کا یہ وقت اہم ہے کیونکہ ملک پوری طاقت کے ساتھ کورونا وبائی مرض کے خلاف جنگ  لڑ رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خود انحصاری اور واقعتا ’’آتم نربھربھارت‘‘بننے کے لئے تاریخی اقدامات بھی کررہا ہے۔ خط میں مرکزی حکومت کی جانب سے گذشتہ چھ سالوں میں سڑک ، رہائش ، بیت الخلا ، گیس کنکشن ، بجلی ، بینک اکاؤنٹ ، اور سب کو پنشن فراہم کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔  ضرورت کے طور پر ہر گھر کو پینے کے صاف اور وافر پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ جے جے ایم کس طرح اپنے ایک ایسے پروگرام کے طور پر ابھرا ہے جس میں منصوبہ بندی ، عمل درآمد یا نفاذ، آپریشن اور رکھا رکھاؤ کے کردار کو دیہاتی برادری کے ساتھ مختص کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم جناب مودی نے اپنے خط میں روشنی ڈالی کہ پانی کی کمی خواتین اور بچوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔ خواتین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پانی کے انتظام میں رہنمائی کریں کیونکہ یہ خواتین کے ذریعہ بہترین طریقے سے انجام دیا جاسکتا ہےاور اس میں مرکز اور ریاستی حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرسکتی ہے ، جبکہ خواتین گاؤں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے پروگرام کی نگرانی میں ہی گاؤں کی سطح پر جل جیون مشن کو  دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع  پیدا کرنے کے  ایک ذریعہ کے طور پر  بھی  دیکھا  جاسکتا  ہے۔ اس مشن کو 'غریب کلیان روزگار یوجنا' کے تحت ترجیح دی گئی  ہے تاکہ  مہاجر کارکنوں کے لئےجو کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے گھر واپس آئے ہیں ،کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔

وزیر اعظم نے سرپنچوں / گرام پردھانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس زندگی کو بدلنے والے مشن کے تحت دیہات کے ہر گھر خصوصاً غریب اور پسماندہ لوگوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی سمت اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ اپنے اور سرکار دونوں کے لئے سرپنچوں اور پردھانوں سے بھی تجاویز طلب کی گئیں۔ جناب مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ گاؤں کے سرپنچ کی طرف سے گرام پنچایت کے ہر ممبر کو چھ فٹ کے  جسمانی فاصلہ کو برقرار رکھنے اور ماسک کے لازمی استعمال کو برقرار رکھنے کے لئے گاؤں کے  سرپنچوں کے ذریعہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے سب کے لئے اچھی صحت اور سلامتی کی خواہش کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس زندگی کو بدلنے والے مشن 'جل جیون مشن' کے تحت  گرام پنچایتوں / گاؤں کی پانی اور صفائی کمیٹیوں / پانی سمیتیوں کے ذریعہ دیہات میں ہر گھر کو پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کے لئے 'مارگ درشیکا' بھی جاری کی. (مارگ درشیکا دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/Margdarshika_for_Gram_Panchayat_and_Paani_Samiti.pdf) ۔  جل جیون مشن کے ’لوگو‘‘کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ جل جیون مشن ریاستوں کے ساتھ شراکت میں 2024 تک ملک کے ہر دیہی گھر کو پینے کا پانی مہیا کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران  ملک بھر میں 2.30 کروڑ سے زائد گھرانوں کو پہلے ہی نل کے پانی کے  کنکشن مہیا کیے جاچکے ہیں۔ اب تک  5.50 کروڑ گھرانوں کو اپنے گھروں میں صاف پانی کے پانی کی یقین دہانی حاصل ہوئی ہے ، یعنی تقریباً کل 30  فی صد دیہی گھرانوں میں۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6006

 



(Release ID: 1660797) Visitor Counter : 185