بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گاندھی نگر میں کمہار کمیونٹی کو الیکٹرک پوٹر وہیلز تقسیم کئے

Posted On: 30 SEP 2020 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی30،ستمبر2020

گاندھی نگر اور احمد آباد میں 20 گاوؤں کےمحروم کمہار برادری کے کم وبیش 200 کنبوں ے کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی سے جڑ کر آج خود روزگار کی سمت ایک لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گجرات میں گاندھی نگر کے اپنے پارلیمانی حلقے میں گاؤں رندھیجا میں منعقد ہوئی تقریب میں 200 تربیت یافتہ دستکاروں کے لئے 200 الیکٹرک پوٹر وہیلز (چاک) اور دیگر مٹی کے سامان تقسیم کئے۔

کے وی آئی سی کے ذریعے نشان زد 20 گاوؤں میں سے 15 گاؤں گاندھی نگر ضلع میں آتے ہیں اور باقی 5 گاؤں کا تعلق احمد آباد ضلع سے ہے۔ الیکٹرک بوٹر وہیلز کی تقسیم کمیونٹی کے کم از کم 1200 ممبروں کو فائدہ ہوگا۔ ان کی پیداوار میں اضافہ اور آمدنی بھی بڑھے گی جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خواب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OBJJ.jpg

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے شہید من کمہار سشکتی کرن یوجنا چمڑے کے دستکاروں کو بااختیار بنانے اور پروجیکٹ ڈگنی ٹی جیسی کے وی آئی سی کی خود روزگار کی مختلف اسکیموں کی ستائش کی۔الیکٹرک چاکس تقسیم کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے چار پوٹرس سے بات چیت بھی کی جن میں سیلش بھائی پرجاپتی، بھرت بھائی پرجاپتی، اونیی بھائی پرجاپتی اور جگنیش بھائی پرجاپتی شامل ہیں، جنہیں مٹی کے برتن بنانے میں کے وی آئی سی کے ذریعہ 10 دن کی تربیت دی گئی اور الیکٹرک چاک اور دیگر سامان فراہم کیے۔ ان پوٹرس (مٹی کے برتن بنانے والوں) نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے وہ بہتر طور پر روزی روٹی کما سکیں گے اور اتم نربھر بن سکیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ الیکٹرک چاک سے نہ صرف پوٹرس اپنی پیداوار میں اضافہ کرسکیں گے بلکہ وہ ایسے نئے چمکدار اور فینسی اشیا (مصنوعات) بناسکیں گے جس سے انہیں دسہرے اور دیوالی کے تہوارو ںمیں اچھی آمدنی ہوسکے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ کمہار (پرجاپتی) کمیونٹی کی سماجی اور اقتصادی اعتبار سے حالت کو بہتربنا کر اس کمیونٹی کو بااختیار بنانا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ایک خواب ہے۔ کے وی آئی سی کا کمہار سشکتی کرن یوجنا کا مقصد پوٹرس کے لئے مقامی روزگار پیدا کرکے انہیں اتم نربھر بنانا ہے اور ان کے مٹی کے برتن بنانے کے وراثتی فن کو بھی محفوظ بنانا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ نوجوان پوٹرس، پوٹری کے فن کو برقرار کھیں اور اسے پورے ملک میں وسعت دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پوٹرس کی مصنوعات کو فروخت کرانے کے لئے انڈین ریلویز کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سمیت مناسب مارکیٹنگ چینل تیار کیا ہے۔ انڈین ریلویز نے 400 ریلوے اسٹیشن پہلے ہی نامزد کیے ہیں جہاں کھانا اور مشروبات فروخت کرنےکے لئے صرف مٹی یا چینی کے برتن استعمال ہورہے ہیں۔ میں ریلوے کے وزیر سے درخواست کروں گا کہ وہ اس طرح کے مزید ریلوے اسٹیشنوں کی شناخت یا نشاندہی کریں تاکہ ہمارے پوٹرس کو ایک بڑا مارکیٹنگ پلیٹ فارم مل سکے۔ انہوں نے پوٹرس سے بھی درخواست کی کہ وہ ریلوے اسٹیشنوں پر اپنی تیار شدہ مصنوعات فروخت کرنے کے لئے کوآپریٹوز تشکیل دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LALV.jpg

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونائی کمار سکسینہ نے کہا کہ وہ غریب اور محروم طبقوں کے کاز کے لئے کیے گئے ہر قدم وپہل کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔جناب سکسینہ نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 18 ہزار سے زیادہ الیکٹرک چاکس تقسیم کئے گئے ہیں، جس سے اس کمیونٹی کے 80 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمہار سشکتی کرن یوجنا کے تحت پوٹرس کی اوسط آمدنی تقریباً 3 ہزار روپے ماہانہ سے لے کر 10ہزار روپے ماہانہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گجراتکے بہت سے علاقے خصوصاً کَچھ اور سوراشٹر روایتی پوٹری آرٹ (فن) کے لئے مشہور ہیں۔ 2018  میں کمہار سشکتی کرن یوجنا کے آغاز کے بعد سے کے وی آئی سی نے گجرات میں تقریباً 800 پوٹرس کو تربیت دی ہے۔ کے وی آئی سی نےمٹی کو ملانے کے لئے بلنگر مشینوں جیسے دیگر سامان اور الیکٹرک پوٹرس وہیلز بھی پوٹرس میں تقسیم کیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ان کی پیداوار میں تین سے چار گنا کا اضافہ ہوا ہے۔

...............................................................

                                                                                                                                                      م ن، ح ا، ع ر

U-5984



(Release ID: 1660510) Visitor Counter : 169