وزارت آیوش
صحت اور تغذیہ کے بارے میں مہاتما گاندھی کے خیالات کو پھر سے اجاگر کرنے کے لئے ویبیناروں کا ایک بڑا سلسلہ
Posted On:
30 SEP 2020 12:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 ستمبر 2020، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچرو پیتھی (این آئی این)،پونے، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ریجنل آؤٹ ریچ بیورو مہاراشٹر اور گوا کے تعاون سے گاندھی جینتی (2 اکتوبر 2020) کو ویبیناروں کا ایک 48 روزہ طویل سلسلے کا انعقاد کررہا ہے۔ اس کا اختتام نیچرو پیتھی ڈے (18 نومبر 2020) کو کیا جائے گا۔ ویبینار روزانہ صبح گیار بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد کیا جائے گا جس کو فیس بک https://www.facebook.com/punenin. پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں شامل ہونے کے لئے پہلے سے کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ چند تقاریب کی میزبانی آیوش ورچوول کنونشن سینٹر (اے وی سی سی) کے ذریعہ کی جائے گی، جس کے لنکس کا اعلان آیوش کی وزارت کے ذریعہ الگ سے کیا جائے گا۔
یہ ویبینار ’’مہاتما گاندھی دی ہیلر‘‘ کے موضوع پر ہوں گے اور ان کا مقصد 21 ویں صدی میں صحت اور تغذیہ کے بارے میں مہاتما گاندھی کے خیالات کی موزونیت کی تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کے درمیان تشریح کرنا ہے۔ خصوصی طور پر ان ویبیناروں کا مقصد قدرتی طریقہ علاج کے فائدوں کو فروغ دینا ہے۔ سیمینار کا اختتام ایک فینالے پر ہوگا جو کہ ایک ورچوول ہوگی اور 18 نومبر 2020 کو منعقد کی جائے گی۔
ان اجلاسوں کا نظام کئی معروف ماہرین تعلیم ،معالجین ، گاندھیائی خیالات کے ماہرین اور نیچرو پیتھ چلائیں گے۔ ان میں امریکہ کے ڈاکٹر مارک لنڈلے ، آسٹریلیا کے ڈاکٹر گمبھی واٹس، معروف گاندھیائی تاریخ داں گیتا دھرم پال، منیجمنٹ پروفیسر شمبھو پرساد، پلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ایچ ایف آئی) کے ڈائرکٹر پروفیسر شری ناتھ ریڈی معروف آنکا لوجسٹ ڈاکٹر اروند کلکرنی اور آئی اے ایس محترمہ لینا مہندلے جیسی ممتاز شخصیات شامل ہیں۔ اس سلسلے کے پروگراموں میں گاندھی کتھا، مہاتما گاندھی سے متعلق نایاب فلمی فوٹیج اور گاندھی بھجن بھی دکھائے جائیں گے۔
ویبیناروں کے اس بڑے سلسلے سے 21 ویں صدی کے ناظرین تک صحت برقرار رکھنے کی ضرورت کے بارے میں مہاتما گاندھی کا پیغام پہنچانے کی توقع ہے۔
مہاتما گاندھی کے جن جذبات کے بارے میں لوگ کم جاتے ہیں ان میں خوراک اور تغذیہ کے مطالعے کا ان کا جذبہ شامل ہے۔ وزارت آیوش ان موضوعات پر گاندھی جی کےخیالات جو کہ آج بھی اتنے ہی موزوں ہیں جتنے کے ان کے وقت میں تھے، کے بارے میں عوام کی دلچسپی پھر سے جگانے کے لئے پرامید ہے اور اس کام کے لئے وہ 2 اکتوبر2020 کو گاندھی جینتی کے دن 48 ویبیناروں کا سلسلہ شروع کرے گی۔
این آئی این ، پونے حکومت ہند کے ذریعہ 1986 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد بھارت میں قدرتی علاج کی تحریک کو چلانا اور اسے مستحکم کرنا تھا۔ این آئی این ’سیلف ہیلتھ ریلائنس کے ذریعہ خود کفیلی ‘ کے موضوع پر سال بھر چلنے والی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کے ساتھ ساتھ ان وبینیاروں کے ذریعہ شرکت کررہاہے۔ یہ ادارہ صحت اور تغذیہ کے شعبے میں اپنے آپ کو مہاتما گاندھی کی وراثت کا ادارہ جاتی وارث سمجھتا ہے، کیونکہ پونے میں واقع اسی کیمپس میں مہاتما گاندھی نے گ18 نومبر 1945 کو آل انڈیا نیچر کیور فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی رکھی تھی۔ یہ ان چند اداروں میں سے ایک ہے جہاں گاندھی جی نے نیچر کیور ٹرسٹ کے ڈیڈ پر رسمی طور پر دستخط کئے تھے۔ ٹرسٹ کی ڈیڈ میں اس چیریٹیبل ٹرسٹ کا مقصد قدرتی علاج سے متعلق سائنس کے علم کو پھیلانا اور اس علم کے فائدے معاشرے کے تمام طبقات اور خصوصی طور پر غریبوں تک پہنچانے کی سرگرمی وسعت دینا ہے۔ این آئی این وزارت آیوش کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس نے مذکورہ مقاصد کو اپنے تعلیمی اور صحت دیکھ ریکھ سرگرمیوں میں زندہ رکھا ہے۔
حکومت ہند نے 18 نومبر کو نیچرو پیتھی ڈے کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا ہے جو کہ 1945 میں اسی دن قدرتی طریقہ علاج کے لئے مہاتما گاندھی کی عہد بندی کی یاد میں منایا جائے گا۔ اس دن کو ملک بھر اور دنیا بھر میں تمام نیچرو پیتھ اور قدرتی طریقہ علاج پر اعتماد رکھنے والے لوگ مناتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-5980
(Release ID: 1660363)
Visitor Counter : 199