صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کل صحت یابیوں نے 50 لاکھ کے سنگ میل کو پار کیا
آخری 10 لاکھ صحت یابیاں صرف 11 دنوں کے اندر
صحت یابی کے معاملے ایکٹیو معاملے سے 5 گنا زیادہ ہے
Posted On:
28 SEP 2020 11:40AM by PIB Delhi
بھارت میں صحت یابیوں کی کل تعداد نے آج 50 لاکھ کے سنگ میل(5016520) کو پار کرلیا۔
ایک دن میں کووڈ کے مریضوں کی صحت یابی کی اس اعلی تعداد کے ساتھ بھارت میں روزانہ صحت یابی کی اعلی سطح لگاتار بنی ہوئی ہے۔ ملک کے اندر پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 74893 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
بھارت ماضی قریب میں ہر دن صحت یاب ہونے والوں کی 90 ہزار سے زیادہ کی اعلی سطح کا گواہ بنا ہے۔
صحت یابی کے معاملے ایکٹیو معاملوں سے 5 گنا زیادہ ہے۔
صحت یابی میں ہونے والی لگاتار تیزی سے گزشتہ ایک ماہ میں صحت یابی کے معاملوں میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی سطح پر صحت یابی کی شرح میں 82.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحت یابی کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔
صحت یابی کے 73 فیصد معاملے 10 ریاستوں میں درج کئے جارہے ہیں جن کے نام ہیں: مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش، اترپردیش، تامل ناڈو، دہلی، کیرالہ، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور پنجاب۔
اس فہرست میں مہاراشٹر سب سے اوپر ہے جہاں پر نئے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے زیادہ ہے۔
جون 2020 میں کل ایک لاکھ میں سے صحت یاب ہونے والوں کی رفتار دھیمی تھی پچھلی دس لاکھ صحت یابیاں صرف 11 دنوں کے اندر درج کی گئی ہیں۔
یہ تاریخی حصولیابی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے حاصل ہوئی ہیں۔طبی بنیادی ڈھانچوں کی بہتری، اسٹینڈرڈ ٹریٹمنٹ پروٹوکول کے نفاذ اور ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اور صف اول کے کارکنوں کی لگاتار کوششوں اور محنتوں سے ‘مکمل حکومت’ کے نقطہ نظر کے تحت ہدف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے۔
مکمل صحت یابی کے 78 فیصد معاملے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔
مکمل صحت یابی کے سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹر سے ہیں۔ اس کے بعد آندھرا پردیش اور تامل ناڈو کا نمبر ہے۔
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے تصدیق شدہ82170 معاملے درج کئے گئے ہیں۔
ان میں سے 79 فیصد نئے معاملے 10 ریاستوں سے ہیں ۔ نئے معاملوں میں سب سے زیادہ مہاراشٹر سے ہیں جو کہ 18 ہزار ہے۔کرناٹک میں 9 ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران1039 اموات درج کی گئی ہیں۔
84 فیصد نئی اموات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کی گئی ہیں۔کل درج کی گئی 36 فیصد اموات یعنی 380 لوگوں کی موت مہاراشٹر میں ہوئی ہے۔اس کے بعد تامل ناڈو میں 80 اور کرناٹک میں 73 اموات درج کی گئی ہیں۔
عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سماجی دوری بناتے ہوئے ہاتھ اور چہرے کی صفائی اور عوامی مقامات پر ماسک پہننے جیسی ہدایتوں پر سختی سے عمل کریں۔
****
( م ن ۔ق ت ۔رض)
U- 5914
(Release ID: 1659705)
Visitor Counter : 246
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam