صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کئی دنوں سے لگاتار کووڈ کے نئے معاملوں کے مقابلے میں شفایابی کے زیادہ معاملوں کی تعداد درج کی جارہی ہے
اکیس ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحت مند ہونے والوں کی تعدادنئے معاملوں کے مقابلے زیادہ ہے
Posted On:
27 SEP 2020 11:44AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 27ستمبر 2020 / بھارت میں پچھلے 9 دنوں کی مدت کے دوران لگاتار کووڈ - 19 کے نئے معاملوں کے مقابلے میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج کی جارہی ہے۔ صحت مند ہوچکے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایک دن میں شفایاب ہونے والوں کی اوسط تعداد 90 ہزار سے زیادہ ہے۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہونے والوں کی تعداد 92043 درج کی گئی ہے، جب کہ نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 88600 ہے۔ اس کے ساتھ اب تک صحت مندہونے والے افراد کی تعداد تقریبا 50 لاکھ (4941627) ہوچکی ہے۔ اضافے کا یہ رجحان برقرار رکھتے ہوئے اب صحت یاب ہونے والوں کی قومی شرح اب 82.46 فیصد ہوچکی ہے۔
یومیہ صحت یابی کی اس اعلیٰ شرح سے دنیا میں بھارت کی سبقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ بھارت میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
بھارت کے نئے معاملوں کے مقابلے میں شفایابی کی تعداد زیادہ درج کرنے سے شفایاب ہونے والوں کی فیصد تعداد اور مریضوں کی تعداد کے بیچ کا خلا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
شفایاب ہونے والوں اور موجودہ مریضوں کے درمیان یہ خلاء تقریبا 40 لاکھ (3985252) کا ہے۔
کئی دنوں سے مریضوں کی تعداد لگا تار 10 لاکھ سے کم رہی ہے۔ موجودہ معاملوں کا فیصدکل مثبت معاملوں کا محض 15.96 فیصد ہے اور یہ مستقل گر رہا ہے۔
مرکز اور ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے درمیان قریبی، سرگرم اور مؤثر تال میل کی وجہ سے ایک دن کی شفایابی کی یہ اعلیٰ شرح ممکن ہوسکی ہے۔ 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی زیادہ تعداد کی اطلاع دی ہے۔
یہ نتائج صورت حال پر مرکزی حکومت کی مستقل نگرانی اور مستقل کثیر جہتی حکمت عملی اور مؤثر اقدامات کی وجہ سے یقینی بنائے گئے ہیں۔ملکی سطح پر اعلیٰ جانچ کی شرح اور بر وقت شناخت، نگرانی اور ٹریکننگ نیز معیاری طبی سہولیات کی وجہ سے یہ حوصلہ افزا نتائج آئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ع ا ۔ ق ر )
U.NO. 5909
(Release ID: 1659702)
Visitor Counter : 161