زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

اس سال خریف فصلوں کی بوائی 1116.88 لاکھ ہیکٹر اراضی میں ہوئی، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران میں خریف فصلوں کی بوائی 1066.06 لاکھ ہیکٹر میں ہوئی تھی

Posted On: 25 SEP 2020 3:57PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت اور ریاستی سرکاروں نے مشن پروگراموں اور فلیگ شپ اسکیموں کے کامیاب نفاذ میں تمام کوشش کی ہیں۔ بھارت سرکار کے ذریعے بیج، جراثیم کش دوائیں، کھادوں اور مشینری جیسے ان پٹس کی وقت پر  پری پوزشنگ کرنےسے عالمی وبا کے سبب ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران بھی بڑے کوریج کو ممکن بنایا گیا ہے۔ خریف فصلوں کے تحت آنے والے رقبے کی پیش رفت پر کووڈ-19 کا اب تک کوئی اثر نہیں ہے۔ اس کا سہرا کسانوں کو جاتا ہے، جنہوں نے بروقت قدم اٹھائے اور ٹکنالوجی کو اپنایا اور حکومت کی اسکیموں کا فائدہ حاصل کیا۔

اس سال خریف فصل کا ایریا کوریج 1116.88 لاکھ ہیکٹر ہے، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ 1066.06 لاکھ ہیکٹر تھا۔ خریف فصلوں کی عبوری بوائی کے آنکڑے یکم اکتوبر 2020 کو بند ہوجانے کی امید ہے۔

چاول: پچھلے سال کی اسی مدت کےد وران 385.7 لاکھ ہیکٹر کے مقابلے میں چاول کی بوائی تقریباً 407.14 لاکھ ہیکٹر اراضی میں ہوئی ہے۔ اسی طرح پچھلے سال کے مقابلے میں 5.56 فیصد اراضی کو زیادہ کورکیاگیا ہے۔

دالیں: پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 133.94 لاکھ ہیکٹر کے مقابلے میں دالوں کی بوائی تقریباً 139.36 لاکھ ہیکٹر اراضی میں ہوئی۔ اسی طرح پچھلے سال کے مقابلہ میں 4.05 فیصد اراضی کو زیادہ کور کیاگیا ۔

موٹے اناج: پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 180.35 لاکھ ہیکٹر کے مقابلے میں موٹے اناج کی بوائی تقریباً 183.01 لاکھ ہیکٹر اراضی میں ہوئی۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں 1.47 فیصد اراضی کو زیادہ کور کیاگیا۔

تلہن: پچھلے سال اسی مدت کےد وران 179.63 لاکھ ہیکٹر کے مقابلے میں تلہن کی بوائی 197.18 لاکھ ہیکٹر اراضی میں ہوئی۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں 9.77 فیصد اراضی کو زیادہ کور کیاگیا۔

گنا: پچھلے سال کی اسی مدت کےد وران 51.89 لاکھ ہیکٹر کے مقابلے میں گنے کی بوائی تقریباً 52.84 لاکھ ہیکٹر اراضی میں ہوئی۔ اس طرح پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.83 فیصد اراضی کو زیادہ کور کیاگیا۔

کپاس: پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 127.17 لاکھ ہیکٹر کے مقابلے میں کپاس کی بوائی تقریباً 130.37 لاکھ ہیکٹر اراضی میں ہوئی۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں 2.11 فیصد اراضی کو زیادہ کور کیاگیا۔

جوٹ اور میستا: پچھلے سال کی اسی مدت کےد وران 6.86 لاکھ ہیکٹر کے مقابلے میں جوٹ اور میستا کی بوائی تقریباً 6.98 لاکھ ہیکٹر اراضی میں ہوئی۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں 1.78 فیصد لاکھ ہیکٹر اراضی کو زیادہ کور کیاگیا ہے۔

24ستمبر 2020 تک ملک میں 928.8 ملی میٹر حقیقی بارش ہوئی، جبکہ معمول کے ساتھ میں 854.7 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ اس طرح ایک جون 2020 سے 24 ستمبر 2020 تک کی مدت کے دوران 9 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ سینٹرل واٹر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 24ستمبر 2020 تک ملک کے 123 آبی ذخائر میں دستیاب پانی کا ذخیرہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کا ذخیرہ 99 فیصد ہے اور پچھلے 10 سالوں کے اوسط ذخیرے کا 115 فیصد ہے۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-5858


(Release ID: 1659486) Visitor Counter : 224