کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کووڈ – 19 عالمی وبا کے پیش نظر گھریلو ٹرانسپورٹ کے لیے لکویڈ آکسیجن لانے لے جانے کے واسطے پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیوز سیفٹی آرگنائزیشن (پی ای ایس او) کو آئی ایس او ٹینک کنٹینرز شروع کرنے کی اجازت دی گئی
Posted On:
23 SEP 2020 10:43AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 ستمبر ، 2020 / کووڈ – 19 عالمی وبا کے پیش نظر اور قلیل مدتی نوٹس پر کافی مقدار میں آکسیجن فاضل دستیابی والے علاقوں سے کمی والے علاقوں میں لے جانے کے لیے گھریلو ٹرانسپورٹ کے لیے لکویڈ آکسیجن کی ڈھلائی کے واسطے آئی ایس او کنٹینرز کی منظوری دینا سمجھا گیا گیا۔
کامرس اور صنعت کی وزارت کے تحت کام کرنے والے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نےگھریلو ٹرانسپورٹ کے لیے لکویڈ آکسیجن کی ڈھلائی آئی ایس او ٹینک کنٹینرز شروع کرنے کےلیے پیٹرولیم اینڈایکسپلوسیوز سیفٹی آرگنائیزیشن (پی ای ایس او) کو اجازت دے دی ہے۔
نوویل کورونا وائرس (کووڈ – 19) عالمی وبا کے درمیان ملک کے اندر آئی ایس او کنٹینرز کے ذریعے آکسیجن لانے اور لے جانے کے کام میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اس طرح سڑک کے ذریعے آکسیجن کی تیز رفتار اور محفوظ ڈھلائی کی جارہی ہے۔
گھریلو ڈھلائی کے لیے آئی ایس او ٹینک کنٹینرز شروع کیے جانے کی تجویز ڈی پی آئی آئی ٹی نے کرائیوجینک آکسیجن مینوفیکچررز کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقین کے ساتھ مشورہ بھی کیا گیا۔ ابھرتی ہوئی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے منظوری دی گئی ہے۔
اس ضمن میں پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیوز آرگنائزیشن (پی ای ایس او) نے آکسیجن کے لیے آئی ایس او ٹینک کنٹینرز کی تیزی سے منظوری حاصل کرنے کے لیے متعلقین سے آن لائن درخواستیں حاصل کرنے کی غرض سے ماڈیول وضع کیا ہے۔
آئی ایس او ٹینک ایسا ٹینک کنٹینر ہے جو آئی ایس او معیار (انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن) کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ آئی ایس او ٹینک بڑی مقدار میں لکویڈ لے جانے کے لیے ڈیزائن کیے گیے ہیں۔ یہ ٹینک اسٹینلیس اسٹیل سے تیار کیے گیے ہیں اور ان میں مختلف قسم کی حفاظتی پرتیں لاگئی گئی ہیں۔ آئی ایس او ٹینکر 20 میٹرک ٹن لکویڈ آکسیجن لے جا سکتا ہے۔ چونکہ آئی ایس او کنٹینر بھاری مقدار میں آکسیجن کی ڈھلائی کر سکتے ہیں اس لیے جہاں کہیں ضرورت ہے وہاں کافی مقدار میں آکسیجن پہنچانےکے لیے اس کی مدد لی جائے گی۔
۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔م ت
24.09.2020
5807
(Release ID: 1658634)
Visitor Counter : 194