وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم ملک بھر کے فٹنس کے شائقین کے ساتھ گفتگو کریں گے


فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سالگرہ پر فٹ انڈیا مذاکرات کا انعقادکیا جارہا ہے

Posted On: 22 SEP 2020 12:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 ؍ستمبر 2020: وزیراعظم  جناب نریندرمودی فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سالگرہ پر 24 ستمبر 2020 کو  منعقد کی جانے والی ملک گیر سطح پر آن لائن منفرد تقریب، فٹ انڈیا مذاکرات کے دوران فٹنس پر اثر انداز ہونے والوں  اور شہریوں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔

اس آن لائن گفتگو کے دوران شرکت کرنے والے اپنی فٹنس کے بارے میں  مختلف واقعات اور جانکاری فراہم کریں گےجبکہ وزیراعظم سے فٹنس اور اچھی صحت کےبارے میں ان کے خیالات سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ان مذاکرات میں شرکت کرنے والوں میں وراٹ کوہلی سے لے کر ملنڈ سمن  سے رجوتا دواکر  کے علاوہ فٹنس پر اثر انداز ہونے والے بہت سے لوگ شامل ہیں۔

کووڈ-19 کے دوران  فٹنس زندگی کا ایک اور زیادہ اہم پہلو بن گئی ہے۔اس مذاکرات میں تغذیہ ،صحت مندی اور صحت سے متعلق مختلف دیگر پہلوؤں پر بروقت اورمفید مذاکرات ہوں گے۔

معزز وزیراعظم کے ذریعہ عوامی تحریک کے نظریہ کے ساتھ فٹ انڈیا ڈائلاگ ( فٹ انڈیا مذاکرات )  بھارت کو ایک تندرست ملک بنانے کی خاطر ملک کے شہریوں کے ذریعہ منصوبہ مرتب کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔ان مذاکرات کے ذریعہ فٹ انڈیا موومنٹ کے بنیادی مقصدکو  مستحکم کرنا ہے،جس میں شہریوں کو صحت مندر ہنے کے آسان ، سستے اور تفریحی طریقوں  میں شامل کرنا ہے تاکہ ہر بھارتی شہری کی زندگی میں فٹنس  کو ناگزیر بنانے کے لئے رویوں میں تبدیلی لائی جاسکے ۔

پچھلے ایک سال کے دوران تحریک کے آغاز سے فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت پورے ملک کے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شائقین نے شرکت کی ہے۔فٹ انڈیا فریڈم رن ، پلاگ رن ،سائکلوتھون ، فٹ انڈیا ویک ، فٹ انڈیا اسکول سرٹیفکیٹ اور اسی طرح کے دیگر پروگراموں میں  ساڑے تین کروڑ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ہے اور اسے حقیقی طور پرعوامی تحریک بنادیا ہے۔

فٹ انڈیا ڈائلاگ ،جس میں  پورے ملک نے فٹنس کے شائقین شرکت کریں گے، اس ویژن کو اور مستحکم کرے گا کہ یہ عام شہری ہی ہیں  جن  کے سراس ملک گیر تحریک کی کامیابی کا سہرا باندھا جاسکتا ہے۔

 

فٹ  انڈیا ڈائیلاگ میں  شرکت کرنے والے خواہشمند افراد 24 ستمبر کو دن میں ساڑھے گیارہ بجے این آئی سی کے لنک :

https://pmindiawebcast.nic.in پر رجوع کرسکتے ہیں۔

*************

 

  م ن۔ وا۔رم

 (22-09-2020)

U- 5720



(Release ID: 1657667) Visitor Counter : 246