وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کووڈ وبائی مرض سے نمٹنے کے ردعمل اور اس کے انتظام کے سلسلے میں سات خصوصی فوکس والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صورت حال اور مستعدی پر نظر ثانی کریں گے

Posted On: 22 SEP 2020 11:54AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 22ستمبر 2020 / وزیراعظم 23 ستمبر 2020 کو، ایک اعلی سطحی ورچوئل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ  کووڈ کے مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ وزن والی سات ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے اعلی اور وزرائے صحت کے ساتھ منعقد ہوگی اور مقصد یہ ہوگا کہ کووڈ-19 کے وبائی مرض سے نمٹنے کے سلسلے میں ردعمل اور متعلقہ انتظامات کی کیفیت پر نظر ثانی کی جاسکے۔

وہ 7 ریاستیں، جہاں کووڈ -19 وبائی مرض کا افزوں ارتکاز ہے، ان میں مہاراشٹر، آندھراپردیش، کرناٹک، اترپردیش، تمل ناڈو، دلی اور پنجاب شامل ہیں۔

ملک میں 63 فیصد سے زائد ایکٹیو معاملات انہیں سات ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں زیر مشاہدہ آئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ وہ ریاستیں ہیں، جہاں مجموعی مصدقہ معاملات کے 65.5 فیصد مریض موجود ہیں اور مجموعی اموات میں سے 77 فیصد اموات بھی یہیں رونما ہوئی ہیں۔ دیگر 5 ریاستوں کے ساتھ، پنجاب اور دلی میں حال ہی میں اس مرض میں اضافے کے معاملے میں سبقت دیکھی گئی ہے۔ مہاراشٹر، پنجاب اور دہلی میں شرح اموات میں 2.0 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پنجاب اور اترپردیش کے علاوہ شرح اموات کے معاملے میں مثبت شرح قومی اوسط یعنی 8.52 فیصد کے مقابلے میں بھی زیادہ دیکھی گئی ہے۔

مرکز ملک میں کووڈ کے خلاف نبردآزمائی میں سرکردگی کے ساتھ کردار ادا کرتا آیا ہے اور اس نے ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ موثر تال میل اور اشتراک قائم کرکے تدارکی قدم اٹھائے ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں کو حفظان صحت اور طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے میں مدد دیتی رہی ہے۔ آئی سی یو سنبھالنے والے ڈاکٹروں کی شفاخانہ انتظام صلاحیتیں   ای- آئی سی یو ٹیلی مواصلات کے عمل کے ذریعے خاطر خواہ طور پر تازہ کاری سے ہمکنار کی گئی ہیں اور یہ قدم صحت وکنبہ بہبود کی وزارت نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  ،نئی دلی کے تعاون و اشتراک سے اٹھایا ہے۔ اور ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے لیے اسپتالوں اور کووڈ حفظان صحت سہولتوں کے مراکز کے لیے درکار طبی آکسیجن کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔ مرکز باقاعدہ اور لگاتار پیمانے پر ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے کثیر شعبہ جاتی ٹیمیں بھی روانہ کرتا رہا ہے، تاکہ پازیٹیو کیسوں کے معاملے میں شفاخانہ انتظامات کی صورت بہتر بنائی جاسکے۔ مرکزی ٹیمیں مقامی حکام کو کووڈ-19 کی تشخیص اور اس سے متعلقہ چنوتیوں اور بعد ازاں کیے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں مقامی حکام کو موثر اقدامات کے لیے رہنمائی بھی فراہم کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ت ع )

    (22-09-2020 )

U.NO. 5719


(Release ID: 1657627) Visitor Counter : 232