کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
سرکار نے مارچ 2025 تک جن اوشدھی کیندروں کی گنتی 10500 کرنے کا نشانہ مقرر کیا
اس سے ملک بھر کے تمام ضلعوں میں جن اوشدھی کیندر مہیا ہوجائیں گے
تمام کیندوں پر بروقت دواؤں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ایک موثر آئی ٹی سے تقویت یافتہ لوجسٹکس اور سپلائی چین نظام قائم کیا جارہا ہے
Posted On:
17 SEP 2020 1:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 ؍ستمبر 2020: کیمکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑانے کہا ہے کہ عام انسان خصوصی طور پر غریبوں کومعیاری دوائیں کفایتی قیمت پر مہیا کروانے کی غرض سے حکومت نے مارچ 2025 تک پردھان منتری جن اوشدھی کیندر وں ( پی ایم بی جے کے ) کی تعداد 10500 تک بڑھانے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔15ستمبر 2020 تک یہ تعداد 6606 پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے ساتھ ملک بھر کے تمام ضلعوں میں جن اوشدھی کیندر قائم ہوجائیں گے۔اس سے ملک کے ہر گوشے میں لوگوں کو کفایتی قیمت پر دوائیں حاصل کرنے کو یقینی بنایاجائے گا۔
مارچ سے جون 2020 کے مہینوں کے دوران کووڈ کی وبا ، لاک ڈاؤن اور اس کے بعد پی ایم بی جے کے کو اے پی آئی اور دواسازی کی دیگرخام مواد کونقل وحمل کے لئے گاڑیوں کی عدم دستیبابی کی وجہ سے مرکزی اور علاقائی گوداموں تک پہنچانے میں متعدد چیلنجوں کا سامناتھا۔اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام کیندروں پر بروقت دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اسٹاک ختم ہونے کی صورتحال سے بچنے کے لئے موثر آئی ٹی سے تقویت یافتہ لوجسٹکس اور سپلائی چین نظام کی توسیع کے منصوبے کے ساتھ کام کیاجارہا ہے۔
اس وقت پی ایم بی جے کے ( جن اوشدھی ) کے چار گودام گروگرام ، چنئی ، بنگلورو اور گواہاٹی میں کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ دو مزیدگودام مغربی اور وسطی بھارت میں قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔مزید برآں ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لئے ڈسٹری بیوٹروں کی تقرری بھی کی جارہی ہے۔
پی ایم بی جے کے اسکیم کے لئے 21-2020 سے 25-2024 تک 490 کروڑروپے کا بجٹ منظورکیاگیا ہے۔
کووڈ لاک ڈاؤن او ر مشکل گھڑیوں کے باوجود جن اوشدھی کیندر وں نے 20-2019 کی پہلی سہ ماہی کے 75.48 کروڑروپے کے مقابلے 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں 146.59 کروڑروپے کی قابل ستائش فروخت کا ٹرن اوور حاصل کیاہے۔جولائی ستمبر 2020 ( 15ستمبر تک ) کے مہینوں میں کیندروں میں مزید 109.43 کروڑروپے کی فروخت درج کی گئی۔ اب 15 ستمبر 2020 تک جملہ فروخت کی مالیت 256.02 کروڑروپے ہوگئی ۔پی ایم بی جے کے نے معیاری دواؤں کی قیمتوں میں بھاری تخفیف کی ہے اور آبادی کے بڑے طبقے تک خصوصاََ غریبوں کے لئے دواؤں کی رسائی آسان بنائی ہے۔
*************
م ن۔ع ا ۔رم
U- 5588
(Release ID: 1656094)
Visitor Counter : 206
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
Odia
,
Kannada
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Malayalam