شہری ہوابازی کی وزارت

پورٹ بلیئر ہوائی اڈے پر ایک نئی ٹرمنل عمارت بنے گی


مسافروں کی آمد ورفت کی سالانہ صلاحیت بڑھا کر پچاس لاکھ کردی جائے گی

نئی عمارت پوری طرح ایئر کنڈیشنڈ ہوگی

Posted On: 16 SEP 2020 3:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 ستمبر،  پورٹ بلیئر میں ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جلد ہی ایک نئی ٹرمنل عمارت مل جائے گی۔ اس وقت اس ہوائی اڈےکے ذریعے سالانہ 18 لاکھ مسافروں کی آمد ورفت ہوتی ہے۔ موجودہ ٹریفک میں زبردست اضافے پر غور کرتے ہوئے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے 700 کروڑ روپئے کی لاگت سے نئی انٹی گریٹیڈ ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔

40837 اسکوائر میٹر کے رقبے پر بننے والی نئی ٹرمنل عمارت کے ذریعے  زیادہ بھیڑ بھاڑ والے وقت میں 1200 مسافروں اور سالانہ تقریباً  پچاس لاکھ مسافروں کی آمد ورفت کا تدارک کیا جاسکے گا۔ نئی مسافرٹرمنل بلڈنگ میں تعمیر کی تین سطح ہوں گی جو لوور گراؤنڈ اپر گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوں گی۔ لوور گراؤنڈ کو دور سے آنے والے مسافروں کے آنے جانے اور سروس ایریا کے طور پر استعمال کیا جائے گا جبکہ اپر گراؤنڈ فلور کو  جانے  والے مسافروں کے لیے  انٹری گیٹ کے طور پر اور آنے والے مسافروں کے لیے ایگزٹ گیٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا جبکہ فرسٹ فلور بین الاقوامی مسافروں کے لیے انتظار گاہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔

عالمی معیار کی یہ عمارت مکمل طور پر اورایئر کنڈیشنڈ ہوگی اور مسافروں کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگی۔ اسمیں 28 چیک ا ن کاؤنٹر، تین پیسنجر بوڈنگ بریجز، پانچ کنویئر بیلٹ ہوں گی۔ اس کے علاوہ  سامان کا جائزہ لینے والے اسکینر لگے ہوں گے اور آگ بجھانے اور آگ لگنے کی صورت میں الارم بجنے کا نظام ہوگا۔ ہوائی اڈّے کے شہر کی طرف کے علاقے کو  کاروں، ٹیکسیوں اور بسوں وغیرہ کی پارکنگ کی مناسب سہولتوں کے طور پر ترقی دی جائے گی۔

فطرت سے متاثر ہوکر اس ٹرمنل کا ڈیزائن  ایک سیپ کی شکل کا ہوگا۔ جس میں سمندر اور جزیروں کو دکھایا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کا 65 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور یہ عمارت 2021 کے وسط تک مکمل ہوجائے گی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G8YC.jpg

ٹرمنل بلنڈنگ کی تعمیر کے کام میں پیشرفت  ہو رہی ہے

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y1VG.jpg

ٹرمنل بلنڈنگ کی تعمیر کے کام میں پیشرفت  ہو رہی ہے

 

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035060.png

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QREG.jpg

شہر کی طرف کے علاقے کی تعمیر کامنظر

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5469


(Release ID: 1655409)