بجلی کی وزارت

بجلی کی وزارت نے صارفین کے حق میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بجلی(صارفین کے حقوق) کے ضوابط،2020 کا مسودہ تیار کیا،30 ستمبر تک مشورے/ تبصرے طلب


بجلی کے کنکشن کے لئے آسان طریقے کی تجویز، 10 کلو واٹ تک کا کنکشن لینے کے لئے صرف 2 دستاویز  ہی ضروری

 بجلی کا بل60 دن یا اس سے زیادہ کی دیری سے ملنے پر 2 سے 5 فیصد کی رعایت

صارفین کی ابھرتی ہوئی کیٹگری کے لئے‘‘ پروزیومر’’ کو پہچان

مشترکہ خدمات کے لئے24x7 ٹول فری کال سینٹر، ویب پر مبنی اور موبائل ایپلی کیشنز کا آغاز

Posted On: 16 SEP 2020 10:25AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 16ستمبر۔ بجلی کی وزارت نے پہلی بار بجلی کے صارفین کو حقوق فراہم کرنے کے لیے ضوابط تیار کیے ہیں۔ بجلی کے شعبہ میں بجلی کے صارفین سب سے اہم وابستگان میں سے ایک ہیں۔ اس شعبہ کا وجود انہی کی وجہ سے ہے۔ تمام شہریوں کو بجلی فراہم کرنے کے بعد، اب صارف کی طمانیت پر توجہ مرکوز کرنا اہم ہے۔ اس کے لیے، کلیدی خدمات کی شناخت کرنا، ان خدمات کے معاملے میں خدمت کی کم از کم سطحوں اور معیاروں کی تجویز پیش کرنا اور انہیں صارفین کے حقوق کے طور پر تسلیم کرنا ضروری ہے۔

اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے، حکومت کے ذریعے پہلی بار بجلی (صارفین کے حقوق) کے ضوابط، 2020 کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔

اس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں –

  • خدمت کی معتبریت: ایس ای آر سی، ڈِسکام کے لیے ہر سال فی صارف اوسط نمبر اور باہر ہونے کی میعاد طے کر ے گا۔
  • کنکشن کے لیے بروقت اور آسان طریقہ: 10 کلوواٹ لوڈ کے کنکشن کے لیے صرف دو دستاویزوں کی ضرورت ہوگی اور کنکشن دینے میں تیزی لانے کے لیے 150 کلو واٹ تک کے لیے ڈیمانڈ چارجز کا کوئی تخمینہ نہیں۔
  • نیا کنکشن فراہم کرنے اور موجودہ کنکشن کو ٹھیک کرنے کے لیے میٹرو شہروں میں 7 دنوں سے زیادہ کی مدت نہیں، دیر میونسپل علاقوں میں 15 دن اور دیہی علاقوں میں 30 دنوں سے زیادہ کی میعاد نہیں۔
  • ساٹھ دن یا اس سے زیادہ کی دیری سے بل ملنے پر 2 سے 5 فیصد کی رعایت۔
  • بل کو نقد، چیک، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ وغیرہ کے ذریعے جمع کرنے کا اختیار، لیکن 1000 روپے یا اس سے زیادہ کا بل آن لائن ادا کیا جائے گا۔
  • کنکشن کاٹنے، دوبارہ کنکشن لینے، میٹر بدلنے، بل، ادائیگی وغیرہ کے لیےالتزامات۔
  • صارفین کی ابھرتی ہوئی کیٹگری ‘‘پروزیومرس’’ کو پہچان۔ایسے افراد جو صارف ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی چھت پر اکائیاں لگا رکھی ہیں یا آبپاشی کے اپنے پمپوں کو سولر سسٹم سے جوڑ دیا ہے۔انہیں خود کے استعمال کے لیے بجلی پیدا کرنے کا حق حاصل ہوگا اور وہ اپنی اضافی بجلی کو ایس ای آر سی کے ذریعے تجویز کردہ حدود تک، کنکشن کے پوائنٹ کا استعمال کرتے ہوئے گرڈ میں ڈال سکیں گے۔
  • ڈسکام کے ذریعے خدمت میں دیری کے لیے معاوضہ / جرمانہ؛ جہاں تک ممکن ہو معاوضہ خود کار ہوگا، جسے بل میں شامل کر دیا جائے گا۔
  • مشترکہ خدمات جیسے نیا کنکشن، کنکشن کاٹنے، دوبارہ کنکشن لینے، کنکشن کو کہیں اور منتقل کرنے، نام اور دیگر تفصیلات میں تبدیلی، لوڈ میں تبدیلی، میٹر کو بدلنا، سپلائی وغیرہ کا نہ ہونا کے لیے 24x7 ٹول فری کال سینٹر، ویب پر مبنی اور موبائل ایپلی کیشنز، ساتھ ہی ایس ایم اسی/ای میل الرٹ، آن لائن اسٹیٹس ٹریکنگ اور خود سے تیزی۔
  • صارفین کی شکایتوں کے ازالہ میں آسانی پیدا کرنے کے لیے سب ڈویژن کی سطح سے شروع کرکے متعدد سطحوں پر  صارفین کے 3-2 نمائندوں کے ساتھ کنزیومر گریوانس ریڈریسل فورم۔

بجلی کی وزارت نے 30 ستمبر 2020 تک صارفین کے تبصرے/خیالات/مشورے طلب کرنے کے لیے 9 ستمبر، 2020 کو ضوابط کا یہ مسودہ تقسیم کر دیا تھا۔ تمام مشورے موصول اور جاری ہونے کے بعد ان پر غور کیا جائے گا اور پھر انہیں حتمی شکل دی جائے گی۔

بجلی (صارفین کے حقوق) کےضوابط، 2020کے مسودہ کو پی ڈی ایف شکل میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

******

 ( م ن ۔ق ت ۔رض)

U- 5458



(Release ID: 1654940) Visitor Counter : 233