کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

اپریل سے اگست 2020-2021 میں این ایف ایل نے 13 فی صد اضافہ کے ساتھ 16.11 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی ریکارڈ پیداوار کی


اس مدت میں کمپنی نے فرٹیلائزر فروخت اور پیداوار دونوں میں اضافہ درج کیا

Posted On: 11 SEP 2020 1:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11ستمبر 2020/ این ایف ایل کیمیکلز اور فرٹیلائزرس   کی مرکزی وزارت   کے  کھاد محکمے کے تحت  ایک سرکاری شعبے کی صنعت ہے۔  کمپنی کے مطابق اپریل سے اگست 2020 کی مدت میں اس کی کل 23.81 لاکھ  میٹرک ٹن  کھاد  کی فروخت کی  جو گزشتہ سال کی   اسی مدت کے   20.57 لاکھ  میٹرک ٹن کے   مقابلے میں 16 فی صد زیادہ ہے۔

نیشنل فرٹیلائزر لیمٹیڈ –این ایف ایل نے 2020 -21 کے  پہلے پانچ مہینوں میں مقررہ پیداوار کے ہدف کو  پار کرتے ہوئے 16.11 لاکھ  میٹرک ٹن یوریا کی پیداوار کی۔ یہ  20-2019 کی اسی مدت کے دوران  کئے گئے  14.26 لاکھ میٹرک ٹن کی پیداوار کے مقابلے میں  13 فی صد زیادہ ہے۔

این ایف ایل اب کسانوں کو  کھیتی کے لئے کھاد، کیمیکلز اور بیج وغیرہ جیسی سبھی ضروری چیزیں   ایک ہی چھت کے نتیجے   دستیاب کرارہی ہے۔

موجودہ پانچ پلانٹس ہیں۔ یہ پلانٹس  پنجاب  کے نانگل اور بھٹنڈہ میں، ہریانہ  کے پانی پت میں اور2  مدھیہ پردیش کے وجے پور  میں ہیں۔ پانی پت میں بینٹانیٹ سلفر پلانٹ ہے۔

گزشتہ کچھ برسوں میں ڈی اے پی  ، ایم  او پی  ،ایس ایس پی  اور کامپلیکس فرٹیلائزرس ، بینٹونائیٹ سلفر ، بیج ، آرگینک  فرٹیلائزر  اور زراعتی کیمیکل کی  نئی قسموں کی پیداوار شروع کرکے  این ایف ایل ایک پیداوار سے  کثیر  پیداوار  بنانے والی    کمپنی بن گئی ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-5293

 


(Release ID: 1653491) Visitor Counter : 155