وزارت خزانہ

ماہرین کی کمیٹی بینک کے قرضداروں کو راحت سے متعلق جائزہ لینے  میں حکومت کی مدد کرے گی

Posted On: 10 SEP 2020 7:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10ستمبر، سپریم کورٹ آف انڈیا  میں، گجیندر شرما بمقابلہ یونین آف انڈیا اور دیگر کے معاملہ میں ، سود ختم کرنے اور سود پر سود کو ختم کرنے اور دیگر امور سے متعلق معاملے میں  فی الحال جاری سماعت کے دوران متعدد تشویشوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

حکومت نےاسی کی مناسبت سے  مکمل صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ اس کی مدد سے  اس سلسلے میں وہ کوئی صحیح فیصلہ کر سکے۔

ماہرین کی کمیٹی میں درج ذیل افراد ہوں گے:

1.جناب راجیو مہرشی، بھارت کے سابق سی اے جی- چیئرپرسن

2.ڈاکٹر رویندر ایچ ڈھولکیہ، سابق پروفیسر، آئی آئی ایم احمد آباد اور سابق رکن، ریزروبینک آف انڈیا کی مالیاتی پالیسی کمیٹی

3.جناب بی شری رام، سابق منیجنگ ڈائرکٹر، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور آئی ڈی بی آئی بینک

کمیٹی کے اصول وضوابط درج ذیل ہوں گے:

1.کووڈ-19 سے متعلق زیرالتوا قرض کی ادائیگی پر سود معاف کرنے اورسود کے سودکو معاف کرنےسے قومی اقتصادیات اور مالیاتی استحکام پر پڑنے والے اثر کی پیمائش ۔

2.اس سلسلے میں سماج کے مختلف شعبوں کی مالیاتی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے مشورے اور اس بارے میں اپنائے جانے والے اقدامات ۔

3.موجودہ صورتحال کے مدنظرکوئی دوسرے مشورے یا مشاہدے جو ضروری ہوں۔

یہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرے گی۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کمیٹی کو سکریٹریٹ سے متعلق امداد فراہم کرے گا۔    کمیٹی ضرورت پڑنے پر بینکوں یا دیگر وابستگان سے رابطہ کر سکتی ہے۔ 

 

*************

( م ن ۔ ق ت۔  ک ا(

U. No. 5273


(Release ID: 1653256) Visitor Counter : 241