امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ہرمندر صاحب کو ایف سی آر اے منظوری دیئے جانے کے فیصلے کو غیرمعمولی اور تاریخی فیصلہ قرار دیا


’’مودی حکومت کے ذریعے سری ہرمندر صاحب کو ایف سی آر اے کی منظوری دیئے جانے کے فیصلے سے دربار صاحب اور پوری دنیا میں ان کی سنگت کے درمیان خدمت کا جذبہ مزید گہرا ہوگا‘‘

’’واہے گرو جی نے اس خدمت کا موقع وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو دیا یہ خوش بختی کی بات ہے‘‘

’’ شری ہرمندر صاحب کو ایف سی آر اے کی اجازت دینا ایک غیرمعمولی فیصلہ ہے جو پھر ایک بار ہماری سکھ بہنوں اور بھائیوں کی خدمت کے اعلیٰ جذبے کو نمایاں کرے گا‘‘

Posted On: 10 SEP 2020 2:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 /ستمبر 2020 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ہرمندر صاحب کو غیرملکی امداد انضباطی قانون، ایف سی آر اے کے تحت منظوری دیئے جانے کے فیصلے کو غیرمعمولی اور تاریخی قرار دیا ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ سری دربار صاحب کی روحانیت ہم سب کو قوت عطا کرتی ہے۔ کئی دہائیوں سے دنیا بھر میں پھیلی ہوئی سنگت، ان کی خدمت نہیں کرپارہی تھی۔ مودی حکومت کے ذریعے سری ہرمندر صاحب کو ایف سی آر اے کی اجازت دینے کے فیصلے سے دربار صاحب اور پوری دنیا میں ان کی سنگت کے درمیان خدمت کا جذبہ مزید گہرا ہوگا۔ یہ ہم سب کے لئے بہت ہی خوش بختی کی بات ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ واہے گرو جی نے اس خدمت کا موقع وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو دیا، یہ بھی بہت خوش بختی کی بات ہے۔ سری ہرمندر صاحب کو ایف سی آر اے کی اجازت دینا ایک غیرمعمولی فیصلہ ہے جو پھر ایک بار ہماری سکھ بہنوں اور بھائیوں کی خدمت کے اعلیٰ جذبے کو نمایاں کرے گی۔

مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز، یعنی 9 ستمبر 2020 کو سچکھنڈ سری ہرمندر صاحب، سری دربار صاحب، پنجاب کو ایف سی آر اے رجسٹریشن کی منظوری عطا کی۔ اس تنظیم نے غیرملکی امداد انضباطی قانون (ایف سی آر اے) 2010 کے تحت 27.05.2020 کو درخواست دی تھی۔ یہ رجسٹریشن اجرا کی تاریخ سے 5 سال تک قابل جواز رہے گا۔

سچکھنڈ سری ہرمندر صاحب، سری دربار صاحب، پنجاب کے رجسٹریشن کو منظوری دینے سے قبل اس ادارے کے درخواست کی ایف سی آر اے 2010 اور غیرملکی امداد (انضباطی) ضوابط (ایف سی آر آر) 2011 کے التزامات کے تحت جانچ کی گئی۔

متعلقہ حلقوں سے موصولہ جانکاری اور اس ادارے کے ذریعے درخواست کے ساتھ دیئے گئے دستاویزات کی بنیاد پر یہ طے ہوا کہ یہ ادارہ ایف سی آر اے 2010 اور اس کے تحت وضع کردہ ضابطوں کے مطابق مقررہ معیارات کی تکمیل کرتا ہے۔

پنجاب کے امرتسر میں واقع اور گولڈن ٹیمپل کے نام سے مشہور سچکھنڈ سری ہرمندر صاحب، سری دربار صاحب کا قیام 1925 میں سکھ گرودوارہ قانون 1925 کے تحت عمل میں آیا تھا۔ اس کا مقصد عوام / عقیدت مندوں کو 24 گھنٹے مفت لنگر دستیاب کرانا، غریبوں،ضرورتوں  اور طلباء کو مالی دینا، ضرورت مند لوگوں کو علاج کے لئے مالی مدد دینا اور قدرتی آفات کے وقت خدمات انجام دینا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ادارے کو گھریلو عطیات مل رہی تھیں، لیکن مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعے اجازت ملنے کے بعد اب یہ ادارہ ایف سی آر اے 2010 کے التزامات پر عمل کرتے ہوئے بتائے گئے مقاصد کی تکمیل کے لئے بیرونی ممالک سے بھی چندے حاصل کرسکتا ہے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5256

10.09.2020


(Release ID: 1653234)