صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
سنگاپور کے ایلچی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے دستاویزات سونپے
Posted On:
10 SEP 2020 12:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 ستمبر ، 2020 / صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جمہوریہ سنگا پور کے ہائی کمشنر عزت مآب جناب سائمن مونگ وی کوئین کے ، آج 10 ستمبر 2020 کو ایک ورچوئل تقریب میں دستاویزات کو قبول کیا۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ہائی کمشنر کو اُن کے تقرر پر نیک خواہشات پیش کیں۔ حال ہی میں کرائے گئے کامیاب عام انتخابات پر سنگاپور کی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور سنگاپور کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں گہرائی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیر ملکی فورموں میں بھارت کی مضبوط حمایت کرنے پر سنگاپور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران باہمی تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات اور اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
5245U –
(Release ID: 1653050)
Visitor Counter : 185