بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی کی ای - مارکٹ کا پورٹل وائرل ہو ا؛ بھارتی افراد ووکل فار لوکل کی طرف راغب ہوئے
Posted On:
09 SEP 2020 11:48AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 ستمبر ، 2020 / کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی نے جو آن لائن مارکیٹنگ کا پروجیکٹ شروع کیا ہے اس سے پورے ملک میں رسائی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے کاریگر اپنی مصنوعات کے وی آئی سی ای پورٹل www.kviconline.gov.in/khadimask/ کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں تک فروخت کر سکتے ہیں۔ یہ آن لائن فروخت جس کا آغاز اس سال 7 جولائی کو محض کھادی فیس ماسک سے کیا گیا تھا، اب ایک پوری طرح ای – مارکیٹ پلیٹ فارم بن گیا ہے ، جس کے تحت اب 180 مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں اور بہت سی مصنوعات فروخت کی جائیں گی۔
کے وی آئی سی کے مطابق مصنوعات میں ہاتھ کے بنائے ہوئے اور ہاتھ کے بنے ہوئے کپڑے جیسے مسلن ، سلک ، ڈینم اور کاٹن بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ریتو بیری کے بنائے ہوئے یونیسیکس ویچار وستر بھی شامل ہے۔ کھادی کی سگنیچر کلائی گھڑی، مختلف قسم کے شہد، جڑی بوٹیاں اور گرین ٹی، ہربل دوائیں اور صابن ، پاپڑ ، کچی گھنی کا سرسوں کا تیل اور جڑی بوٹیوں سے بنائی ہوئی کاسمیٹک کی چیزیں بھی شامل ہے۔ کے وی آئی سی کم سے کم دس نئی مصنوعات روزانہ کی بنیاد پر اس پورٹل پر جوڑ رہا ہے اور اس نے اس سال 2 اکتوبر تک کم سےکم 1000 مصنوعات اس میں جوڑنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ دو مہینے سے بھی کم وقت میں کے وی آئی سی نے تقریباً 4000 صارفین کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونئے کمار سکشینہ نے کہا کہ کھادی مصنوعات کی آن لائن فروخت سودیشی کی طرف ایک بڑی پیش رفت ہے اور اس کا مقصد مقامی کاریگروں کو بااختیار بنانا ہے۔ جناب سکشینہ نے کہا ‘‘کھادی کا ای مارکٹ پورٹل ہمارے کاریگروں کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے ایک اضافی پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ یہ آتم نربھر بھارت کی تعمیر کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصنوعات کی قیمتیں 50 روپے سے 5000 روپے تک ہیں ۔ یہ قیمتیں خریداروں سبھی طبقوں کے خریداروں کی پسند اور ان کے لیے مناسب قیمت کے مطابق مقرر کی گئی ہیں۔
کے وی آئی سی کو 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آن لائن آرڈرز ملے ہیں۔ ان علاقوں میں دور دراز کے انڈمان و نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش، کیرالہ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔ کے وی آئی سی نے آرڈر کی کم سے کم قدر اشیاء کی مفت سپلائی کے لیے 599 روپے مقرر کی ہے۔ اس نے اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے اشیاء بھیجنے کے لیے ڈاک محکمے کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 5224
(Release ID: 1652877)
Visitor Counter : 157
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam