وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کیدار ناتھ دھام میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا

Posted On: 09 SEP 2020 6:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  9/ستمبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیدار ناتھ دھام میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ جائزے میں کیدار ناتھ میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا شامل ہے، تاکہ وہاں زیادہ تیرتھ یاتریوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی جاسکیں۔

وزیر اعظم نے تیرتھ یاتریوں کی سہولت کے موافق اور ماحولیات دوست سہولتوں کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کیدار ناتھ کی مزید ترقی کے طور پر کیدار ناتھ اور اس کے قرب و جوار میں جاری کوششوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی اپیل کی۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5229

 


(Release ID: 1652834) Visitor Counter : 127