وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے جے پور میں پتیریکا گیٹ کا افتتاح کیا; سمواد اپنیشد اوراکشرکتابوں کا اجرا کیا


ہندوستانی اداروں کو بین الاقوامی معیار کے مختلف ادبی اعزازات دئے جانے چاہئیں: وزیراعظم

معاشرے کو کوئی مثبت چیزدینا ، صحافی کے طور پر ہی نہیں ،بلکہ انفرادی طور پر بھی ضروری ہے: وزیراعظم اپنیشد کی معلومات اور ویدوں کا

گیان دھیان، روحانی طور پر ہی توجہ کا شعبہ نہیں بلکہ سائنس کا ایک نظریہ بھی ہے:وزیراعظم

Posted On: 08 SEP 2020 2:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 ستمبر 2020  وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آج جے پور میں پتریکا گیٹ کا افتتاح کیا۔وزیراعظم نے پتریکا گروپ کے صدرنشین  جناب گلاب کوٹھاری کی تحریرکردہ سمواد اپنیشداور اکشر نامی کتابوںکا بھی اجرا کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  کہا کہ یہ گیٹ راجستھان کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے اوراسے ایک اہم اندرون ملک  اور بین الاقوامی سیاحت کی توجہ کا مرکز بننا چاہئے۔

دونوں کتابوں کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ  ہندوستانی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ کہ مصنف معاشرے کو تعلیم فراہم کرنے میں  بہت بڑا رول ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے یاددلایا کہ ہر ایک اس سینئر مجاہدآزادی نے  اپنی تحریروں کے ذریعہ عوام کی رہنمائی کی ہے  جو مصنف رہا۔انہوں نے ہندوستانی ثقافت ، ہندوستانی تہذیب اور اقدار کوتحفظ فراہم کرنے میں پتریکا گروپ کی کوششوںکو سراہا ۔

وزیراعظم نے صحافت میں پتریکا گروپ کے بانی جناب کرپورچندرا کولیش کی خدمات اور معاشرے میں ویدوں کی معلومات کو پھیلانے کی ان کی کوششوں کی ستائش کی ۔

شری کولیش کی زندگی اور دور کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر صحافی کومثبت  سوچ کے ساتھ  کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہر فرد کو ہی مثبت  سوچ کے ساتھ کام کرنا  چاہئے تاکہ وہ معاشرے کے لئے کچھ بامقصد کام کرسکے۔

دونوں کتابوں کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ویدوںمیں جو خیالات پنہاں ہیں وہ ہمہ وقت کارآمدہیں اور پوری انسانیت کے لئے وضع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ اپنیشد سمواد اور اکشر یاترا کتابوںکو بڑے پیمانے پر پڑھا جائے گا۔

وزیراعظم نے اس ضرورت پر زور دیا کہ ہماری نئی نسل کوسنجیدہ تعلیم سے دور جانے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے  ویدا اور اپنیشد کو  نہ صرف روحانی معلومات کا بلکہ سائنسی معلومات کا بھی منبع قرار دیا۔وزیراعظم نے غریبوںکو ٹوائیلیٹ فراہم کرنے  اور انہیں بہت  سی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے سووچھ بھارت ابھیان کی ضرورت کو  اجاگر کیا۔ انہوں نے اجولا اسکیم کی اہمیت    کے بارے میں خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد دھوئیں سے ماؤں اور بہنوںکومحفوظ رکھنا ہے۔ جل جیون مشن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ اس کا مقصد ہر گھر میں  پانی فراہم کرانا ہے۔

عوام الناس کے لئے   اچھی خدمت فراہم کرنے اور کرونا کے بارے میں بیداری پھیلانے میں ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی کوششوںکی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ زمینی سطح پر سرکار کے عوامل کی معلومات فعال طور پرفراہم کرارہا ہے اور ان میں تسلسل بھی  پیدا ہورہا ہے۔وزیراعظم نے مسرت ظاہر کی کہ ذرائع ابلاغ  ’’ آتم نربھر بھارت ‘‘ مہم کو مقبول بنارہا ہے  جو کہ ’’ ووکل فار دی لوکل ‘‘ پرزور دیتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس نظریہ کو مزیدتوسیع  دینےکی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ہندوستانی کی مقامی مصنوعات  عالمی پیمانے پر مقبول ہورہی ہیں  لیکن ہندوستان کی آواز کو بھی اور زیادہ عالمی بننا چاہئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب دنیا ہندوستان کو اور زیادہ توجہ سے سنتی ہے ۔اس صورتحال میں ہندوستانی ذرائع ابلاغ کو  بھی عالمی بننا چاہئے ۔ہندوستانی اداروں کو بھی بین الاقوامی معیار کے مختلف ادبی اعزازات دینے چاہئیں۔

وزیر اعظم نے جناب کرپور چندر کولیش کے اعزاز میں بین الاقوامی صحافتی اعزاز شروع  کرنے کے لئے پتریکا گروپ کو مبارکباددی۔

*************

 

  م ن۔ اع۔رم

U- 5186



(Release ID: 1652307) Visitor Counter : 114